سید علی گیلانی حیدر پورہ میں نمودار ہو گئے ، گو انڈیا گو بیک مہم کا افتتاح کر دیا

Syed ali gelani

سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے گو انڈیا گو بیک مہم کا افتتاح کر دیا ہے اس مہم کے تحت دیواروں ،سڑکوں اور دکانات کے شٹروں پر مخصوص قسم کے نعرے تحریر کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں سید علی گیلانی نے تحریر ی احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے حید ر پورہ علاقہ میں دیوار پر خود بھارت مخالف نعرے لکھے۔ اس دوران سرینگر اور وادی کے دوسرے کچھ علاقوں میں بھی نوجوانوں نے دیواروں اور دیگر مقامات پر بھارت مخالف اور جدوجہد کے حق میں تحاریر لکھیں۔ مزاحمتی لیڈران کی طرف سے 30جولائی کو جار ی کردہ احتجاجی پروگرام میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ بھار ت کے خلاف ناراضگی اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے دیواروں ،سڑکوں اور دکانات کے شٹروں پر مخصوص قسم کے نعرے تحریر کریں ۔ عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ دیواروں پرہم کیا چاہتے آزادی، فریڈم فار آل،فریڈم فار جموں وکشمیر ،گو انڈیا گو بیک،لکھیں۔مزاحمتی لیڈر شپ کے مشترکہ پروگرام کی روشنی میں بزرگ مزاحمتی قائد سید علی گیلانی سوموار کے روز اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ سے باہر آئے اور انہوں نے نزدیکی دیوار پر بذات خود مخصوص قسم کے نعرے لکھے۔سید علی گیلانی نے ایک دیوار پر خود اپنے ہاتھ سے لکھا گو انڈیا گو بیک۔ادھر شہر سرینگر اور وادی کے دوسرے کچھ علاقوں میں بھی نوجوانوں نے دیواروں ، سڑکوں اور دکانات کی شٹروں پر مزاحمتی لیڈران کی طرف سے مقرر کر دہ نعرے ضبط تحریر میں لاتے ہوئے بھارت کے خلاف اوررواں جدوجہد کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا ۔

Scroll To Top