شاہ غلام قادر سپیکراور سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب

speaker d speaker

مظفرآ باد(پی آئی ڈی)شاہ غلام قادر سپیکراور سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار غلام صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر ، مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوارملک محمد نواز اور پیپلز پارٹی کے عامر غفار لون کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شاہ غلام قادر نے39 ، ملک محمد نواز نے 3اورعامر غفار لون نے 4 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2ووٹ مسترد ہو ئے۔سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے سردار غلام صادق نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ(ن) کے سردار فاروق احمد طاہر ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار محمد صغیر خان اور پیپلز پارٹی کی شازیہ اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سردار فاروق احمد طاہر نے 39 ، محمد صغیر خان نے 5 جبکہ شازیہ اکبر نے 4 ووٹ حاصل کیے۔ سپیکر سردار غلام صادق نے شاہ غلام قادر سے سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا حلف لیا جبکہ نومنتخب سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے ممبر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر سے ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عہدے کا حلف لیا۔بعد ازاں سپیکر شاہ غلام قادر نے اجلاس اتوار کے صبح 10:00بجے تک ملتوی کر دیا۔

Scroll To Top