آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،نو منتخب48ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،فاروق حیدر کل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

assembly mimbran

مظفرآ باد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر قانون سازا سمبلی کے 48 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر قانون سازا سمبلی کا اجلاس ہفتہ کے روز سپیکر سردار غلام صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے نومنتخب ممبران اسمبلی کے ناموں کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعدممبران اسمبلی نے حلف اٹھایااور حاضری رجسٹر پر اپنی اپنی حاضری بھی لگائی۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی راجہ نثار احمد خان نے قاعدہ معطلی کی تحریک پیش کی جس میں کہا گیا کہ کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے ساتھ ساتھ قائد ایوان کا انتخاب بھی ہفتہ کے روز ہی منعقد کیا جائے اور اتوار کے روز قائد ایوان کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

Scroll To Top