مخصوص نشستوں پر الیکشن،رفعت عزیز، سحرش قمر، شازیہ اکبر ،فائزہ امتیاز،نسیمہ خاتون ممبران اسمبلی منتخب

shazia

مظفرآ باد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشست ہاء برائے خواتین کیلئے پولنگ بمطابق جاری شدہ شیڈول آج مورخہ 29؍جولائی 2016ء کو آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہوئی ۔ جس میں کل آٹھ امیدواران نے حصہ لیا۔ جن میں رفعت عزیز ، سحرش قمر، شازیہ اکبر چوہدری ،فائزہ امتیاز ، نسیمہ خاتون کامیاب قرار پائیں۔ رفعت عزیز نے 7ووٹ، سحرش قمر نے 7ووٹ ، شازیہ اکبر چوہدری نے 7ووٹ ، فائزہ امتیاز نے 7 ووٹ اور نسیمہ خاتون نے 7 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ مہرالنساء نے 5ووٹ ، نبیلہ ارشاد نے 1ووٹ اور شہناز زیب نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست ہاء کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے فوکل پرسن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

Scroll To Top