دوہری تنخواہ لینے کا الزام سابق وزیر حکومت شایہ اکبر چوہدری کیخلاف عدالت العالیہ میں رٹ پٹیشن دائر

shazia akbar

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق کے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سابق وزیر حکومت شازیہ اکبر چوہدری کیخلاف شکنجہ تیار ، دوہری تنخواہ لینے کے ضمن میں نبیلہ ایوب کی جانب سے شازیہ اکبر کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ۔ کیس کی پیروی معروف قانون دان راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ کررہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت شازیہ اکبر کیخلاف دوہری تنخواہ لینے کے ضمن میں نبیلہ ایوب کی جانب سے عدالت العالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی ۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر حکومت شازیہ اکبر چوہدری 2008سے 2011 دو جگہوں تک تنخواہ وصول کرتی رہیں ۔رٹ باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ہوگئی ۔ سماعت کی آئندہ تاریخ 02/08/2016مقرر کی گئی ہے ۔

Scroll To Top