بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہ جدوجہد ٹھوس نظریاتی بنیادوں پر چل رہی ہے:سردار عتیق

sardar atiq

مظفرآباد(آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہ جدوجہد ٹھوس نظریاتی بنیادوں پر چل رہی ہے ، وہ گزشتہ روز یہاں ایم ایل اے ہاسٹل میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنسی عہدیداروں اور کارکنوں سے سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ برہانی وانی آزادی کا ہیرو تھا وہ بھارت کے خلاف کشمیریوں کی نفرت کو زبان دیتا تھا ، اسی لیے جب بھارت نے برہان وانی کو شہید کیا تو پورا کشمیر سراپا احتجاج بن گیا ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیکر مسئلے کے حل کا میکنیزم تیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ، آزاد کشمیر کے عوام ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے جس جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ، وہ قابل ستائش ہے ، مسلم کانفرنس پوری قوت سے ایوان کے اندر اور باہر موجود ہے ۔ تو یہ کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے ۔ اس موقع پر نومنتخب ممبر اسمبلی ملک محمد نواز ، مفتی منصور الرحمن ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہر النساء اور عبدالقیوم نیازی ، میر عتیق الرحمن ، خواجہ محمد شفیق ، بشارت مغل ، شیخ خورشید انور ، میر امتیاز ،سید یاسر نقوی ، سابق ناظم جنگلات خواجہ شفیق احمدملک مشتاق احمد ،میر رضوان لرحمن ایڈووکیٹ، میر رضوان الرحمن ، قاری صادق ،راجہ ولید عبداللہ، ارشاد مغل ، سجاد عباسی ، فیضان مغل ، سلیم اعوان ، راشد اعوان ، قاضی نوراللہ ، ہارون آزاد ، فیضان مغل ایڈووکیٹ ، چوہدری فتح آب گجر ، ، حسنات شیخ ، اور مسلم کانفرنسی کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس سے قبل جب وہ کوہالہ سے مظفرآباد تک سینکڑوں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

Scroll To Top