عمران خان جلد بیرسٹر سلطان کو صدارت سے ہٹا کرانٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے:خورشید عباسی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

khorshied abbasi

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نظریاتی آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل، چوہدری عبدالرحمن چیف آرگنائزر برقرار رہیں گے۔عہدیداران نے الیکشن کے دوران مایوس کیا دوبارہ میرٹ پر نامزدگیاں کر کے ممبر شپ مہم شروع کریں گے۔جماعت کو آزاد کشمیر بھر میں از سر نو منظم کرنے کے لیے پر عزم ہیں دھاندلی کا رونا رونے والے بیرسٹر سلطان خود اپنی پارٹی میں دھاندلی کے مرتکب ہوئے، عوام نے لوٹوں کے ذریعے تبدیلی کی کو شش کو مسترد کر دیا عمران خان ترجحات تبدیل کریں تو ان کا ساتھ دیں گے پی ٹی آئی نظریاتی آزاد کشمیر کے صدر خورشید احمد عباسی نے ہنگامی پریس کانفرنس ۔ پارٹی ٹکٹ بیچنے والوں کا چیچیاں تک پیچھا کریں گے۔ الیکشن مہم میں میرپور کے اندر پریس کانفرنس میں دعوہ کیا تھا کہ بیرسٹر سلطان اسمبلی ممبر نہیں بن سکیں گے اللہ نے ہماری بات سچ کر دکھائی ۔اب دعوے سے کہتا ہوں وہ کشمیر میں پارٹی صدر بھی نہیں رہیں گے۔عمران خان جلد بیرسٹر سلطان کو صدارت سے ہٹا کرانٹرا پارٹی الیکشن کریں گے۔تحریک انصاف کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کئے بغیر آزاد کشمیر میں کامیابی ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچنے والے بیرسٹر سلطان کو شکست ہماری جیت ہے۔لوٹا گروپ نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا امیج خراب کیا عمران خان ایکشن لیں۔عمران خان کی شخصیت اور پی۔ٹی۔آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ان کے ساتھ ہیں ۔کشمیر میں پی۔ٹی۔آئی نظریاتی بیرسٹر سلطان کے خلاف کھڑی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی کو امور کشمیرکا انچارج بنایا جائے۔ 

Scroll To Top