کوٹلی کے انتخابی نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر، دوبارہ گنتی کیلئے ملک نواز کو نوٹس جاری

malak nawaz yousaf

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی انتخابی تھیلے کھو لنے اور دوبا رہ گنتی کا مطا لبہ سامنے آ گیا ۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 8 کو ٹلی شہر سے مسلم لیگ ن کے امید وار اسمبلی ملک محمد یو سف نے انتخابی نتا ئج تسلیم کر نے سے انکا ر کر تے ہو ئے دربا رہ گنتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی چیف الیکشن کمشنر نے مسلم کا نفرنس کے نو منتخب ممبر اسمبلی ملک محمد نواز کونو ٹس جا ری کر دیے ۔ ملک محمد یو سف کی درخواست سما عت 28جولائی کو ہو گئی ۔ درخواست گزار ملک محمد یو سف نے یہ مو قف اختیا رکیا ہے کہ انکے حلقہ انتخابا ت میں مسلم لیگ ن کے انتخا بی نشان شیر پرمہر لگا ئی گئی مہر یں مسلم کا نفرنس کے انتخابی نشان گھو ڑے میں شما ر کر کے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ انھوں نے میرے 2000ووٹوں کو مسلم کا نفرنس کے امید وار ملک محمد نو از کے وو ٹوں میں شما ر کیا گیا ہے ۔ اس حلقے میں پر یذائیڈنگ افسروں کی ملی بھگت سے تقریباً 1500سے1800ووٹوں تک مسترد شدہ ووٹ بھی ملک نو از کے کھا تے میں شما ر کیے گے ہیں ۔انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کے غیر مو جود افراد کے ووٹ بھی پو ل کیے گئے ہیں ۔انھوں نے چیف الیکشن کمیشن سے ووٹوں کے دوبا رہ گنتی کی درخواست کی درخواست گزار ملک محمد یو سف کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے ملک محمد نو از کو نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے 28جولا ئی کو پیش ہو کر و ضاحت کر نے کا حکم دیا ہے ۔

 

Scroll To Top