لوٹا گروپ نے PTIکا آزادکشمیر میں امیج خراب کیا، جلد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے:خورشید عباسی

khorshied abbasi

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی نظریاتی آزاد کشمیر کے صدر خورشید احمد عباسی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان کے کشمیریوں کو بکاوء کہنے کی مذمت کرتا ہوں۔اقتدار پرست شخص ہارنے کے بعد ہوش و حواص کھو بیٹھا کشمیری ضمیر فروش ہیں نہ بکاؤ بیرسٹر سلطان عبرت ناک شکست کو کشمیریوں کے گلے نہ ڈالیں۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کا کشمیریوں بارے بیرسٹر سلطان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں پارٹی میں دھاندلی کرنے والے سلطان محمود ساری زندگی اسمبلی میں جانے کے لیے ترسے گے۔پارٹی ٹکٹ بیچنے والوں کا چیچیاں تک پیچھا کریں گے۔ الیکشن مہم میں میرپور کے اندر پریس کانفرنس میں دعوہ کیا تھا کہ بیرسٹر سلطان اسمبلی ممبر نہیں بن سکیں گے اللہ نے ہماری بات سچ کر دکھائی ۔اب دعوے سے کہتا ہوں وہ کشمیر میں پارٹی صدر بھی نہیں رہیں گے۔عمران خان جلد بیرسٹر سلطان کو صدارت سے ہٹا کرانٹرا پارٹی الیکشن کریں گے۔تحریک انصاف کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کئے بغیر آزاد کشمیر میں کامیابی ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچنے والے بیرسٹر سلطان کو شکست ہماری جیت ہے۔لوٹا گروپ نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا امیج خراب کیا عمران خان ایکشن لیں۔نظریاتیوں کی تحریک نے میر پور کے سیاسی یزید کو شکست دی۔عمران خان کی شخصیت اور پی۔ٹی۔آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ان کے ساتھ ہیں ۔کشمیر میں پی۔ٹی۔آئی نظریاتی بیرسٹر سلطان کے خلاف کھڑی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Scroll To Top