شیر دھاڑنا بھول گیا،چوہدری ارشد کی منگلامیں شاندار بیٹنگ،رخسار کی وکٹیں گرا دیں

Ch arshad

کھڑی شریف( نمائندہ عدالت)چوہدری ارشد حسین کی باکمال بیٹنگ،چوہدری رخسار کی وکٹیں گرادیں،شیر کے منہ میں ہڈی پھنس گئی،شہردھاڑنا بھول گیا ،منگلا ہملٹ دھڑاں،منگلا ہملٹ قاسم نگر اور محلہ قاضیاں منگلاہملٹ سے چوہدری رخسار کوکلین بولڈکردیا، گھسیٹ پور اعوان سے چوہدری رخسار کو گھسیٹ کر نکال پھینکا جبکہ موضع آرائیاں سے معروف قانون دان چوہدری ناصرایڈووکیٹ ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل،رہنما تحریک انصاف امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 4 کھڑی شریف چوہدری ارشد حسین نے جلسہ نماکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلساز،نوسرباز اور جھوٹے کا یوم حساب قریب ہے،عوام21 جولائی کو بلے پرمہر لگا کر پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اور رخسار کا منہ کالا کر کے حلقہ کھڑی سے کیا ملک سے باہر نکال دیں گے،چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے،حلقہ کھڑی شریف میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے ہیں،چوہدری رخسار تعمیروترقی کے نام پر کھڑی شریف کے باشعور عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتا،جعلساز ،نوسرباز کو عوام الیکشن میں نشان عبرت بنائیں گے،بیٹ کے وار سے شیر کو یہاں سے نکال پھینکیں گے،شیر نے پاکستان کی عوام کا جو حال کیا ہے اس سے اب پاکستان سے بھی ن لیگ کی حکومت جانے والی ہے،مودی کے یار نواز شریف پانامہ لیکس سے بچنے کے لیے کبھی برطانیہ علاج کے بہانے اور کبھی سیروتفریخ کے لیے چلا جاتا ہے،نواز شریف اب ملک کی جان چھوڑوں،مزید لوٹ مار بند کرو ،ان شاء اللہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت قائم کرئے گی اور بعد میں پاکستان میں حکومت قائم ہوگی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور چور لیگ،نلکا لیگ نے جو عوام کاپیسہ ہضم کیا ہے اور عوام کا پیٹ کاٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں،ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے اور عوام پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری شہید کے قاتلوں کا ہرگز پیچھا نہیں چھوڑیں گے،چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی برسراقتدار آکر عوام کے تمام مسائل حل کرئے گی اورنوجوان پالیسیاں بنائیں گے اور ان پالیسیوں پرہم عمل درآمد کروائیں گے۔آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرواکر اختیارات گاؤں اور قصبے میں منتقل کریں گے۔ اس موقع پر دھڑاں منگلا ہملٹ سے شاہد محمود قادری ضلعی امیر تحریک مہناج القران،خالد محمود انجم نائب ناظم تحریک مہناج القران ،عبدالرب جان آرگنائزر منہاج القرآن یوتھ ونگ آزادکشمیر،زاہد محمود قاسم صدر تحریک مہناج القرآن،محسن فراز ناظم تحریک مہناج القرآن حلقہ کھڑی،راجہ وحیدرہنما ،عرفان صابر صدر ایم ایس ایم،محمد صارم سیکرٹری ایم ایس ایم نے چوہدری ارشد حسین کی حمایت کا اعلان کردیا،منگلا ہملٹ قاسم نگرمیں چوہدری سراج الحق،ٹھیکیدار عالم،ٹھیکیدار آمین،چوہدری ریاض نے خطاب کیا،محلہ قاضیاں میں حافظ ندیم،مہر نجیب،محمد زمان ملتانی نے خطاب کیا اور گھسیٹ پور اعوان میں حافظ شمریز ،ملک غلام حیدر،ملک مسعود،ملک ظفر،وجاہٹ جٹ،مرزا خان دلاور،میاں محمد عمر بخش نے خطاب کیا جبکہ گھسیٹ پور اعوان ملک مسعود،ریاض بٹ،اقبال بٹ،ملک منشاء ،اعجازبٹ،ملک غلام سرور،ملک واصف نے ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔موضع آرائیاں سے معروف قانون دان چوہدری ناصر ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور چوہدری ارشد حسین مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔چوہدری ارشد حسین نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کھڑی شریف میں ترقیاتی وتعمیراتی کام کروائے ہیں اور جن علاقوں میں تعمیراتی وترقیاتی کام باقی رہ گئے ہیں ان علاقوں میں بھی کام شروع کروائیں گے اور حلقہ کھڑی شریف میں تعمیروترقی کا جال بچھا دیں گے،انہوں نے کہاکہ مخالفین بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کہ یہ کردیں گے وہ کردیں گے،بتائیں انہوں نے کیا کیا،رخسار تم نے کسی کے چولہے کی ایک اینٹ تک بھی لگائی ہے۔جھوٹ بولنے کی بھی حد ہوتی ہے،رخسار عوام تم کو پہچان چکے ہیں اور تمہاری جعلسازی اور نوسربازی سے واقف ہیں۔بھائی بھائی کو لڑا کر تم سیاست کرتے ہو اور ہم بھائیوں میں صلاح کرا کرسیاست کرتے ہیں،ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں،کاروبار کرنا ہے تو جاؤ کاروبار کرو سیاست کرکے جھوٹ مت بولوں،نوٹوں کی چمک سے تم کھڑی شریف کے باغیرت عوام کے ضمیر نہیں خرید سکتے۔

 

Scroll To Top