شکست کا خوف، بچی کچھی ساکھ بچانے کیلئے چوہدری اشرف الیکشن سے راہ فرار کی تگ و دو میں،آج رات بڑا اعلان متوقع

ashraf majeed

میرپور(نمائندہ عدالت)چوہدری اشرف شکست کے خوف سے بوکھلا گئے،اپنی کمزور سیاسی پوزیشن دیکھنے کیلئے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کیلئے پر تولنے لگے،ذرائع کے مطابق چوہدری اشرف الیکشن میں اپنی کمزور پوزیشن دیکھ کر بوکھلا اٹھے،الیکشن سے فرار ہونے کیلئے حلے بہانے کرنے لگے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری اشرف پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے مسلم کانفرنس کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے تھے صدر جماعت سردار عتیق بھی چوہدری اشرف کی مکمل سپورٹ کرتے رہے لیکن گزشتہ سال ہونے والے ضمنی الیکشن میں چوہدری اشرف نے پیسوں کی لالچ میں مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے ووٹرز سپورٹ سمیت چوہدری مجید سے بھاری رقم وصول کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے چوہدری مجید کی انتھک کوششوں کے باوجود چوہدری اشرف میرپور میں ضمنی الیکشن نہ جیت سکے، اور عوام میں بدنامی انکا مقدر بن گئی،اب عام انتخابات کا وقت قریب آ یا تو چوہدری اشرف نے ن لیگ میں جانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں، لیکن ن لیگ کی قیادت نے اپنے کارکنوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمنی الیکشن میں بدنام ہوئے سیاسی رہنما چوہدری اشرف کو منتیں ترلے کرنے کے باوجود پارٹی میں شامل کرنے سے گریز کیا اور چوہدری اشرف کو مجبوراََ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اترنا پڑ رہا ہے،چوہدری اشرف نے باقی سیاسی امیدواروں کی طرح الیکشن کمپین بھی نہیں کی نہ ہی اپنے ووٹرز کو منانے کیلئے کوئی کام کیا،اب چوہدری اشرف الیکشن می اپنی شکست واضح دیکھ کر اور اپنی عزت بچانے کیلئے چوہدری مجید پر الزام لگا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار میں ہوں لیکن ہمارا پارٹی صدر چوہدری مجید مخالف امیدوار کی الیکشن کمپین کر رہا ہے ،معاملہ فریال رالپور تک پہنچا تو فریال تالپور نے چوہدری اشرف کو یقین دلایا کہ چوہدری مجید چوہدری اشرف کی الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرینگے اور کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے یہ بہانا بھی نہ چلنے کے بعد چوہدری اشرف سخت پریشان تھے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری اشرف کو خوف تھا کہ وہ ہزار سے بھی زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے اسلئے وہ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں،اب چوہدری اشرف بری طرح پھنس چکے ہیں کیوں کہ چوہدری مجید کی سپورٹ کے باوجود میرپور سے چار سے پانچ سو ووٹ ہی ملیں گے جو کہ بچی کچھی ساکھ کو بھی متاثر کرینگے اس لئے چوہدری اشرف پھر سے چوہدری مجید پر الزام لگائیں گے کہ انہوں نے میری سپورٹ نہیں کی ذرائع کے مطابق آج رات تک چوہدری اشرف کی طرف سے الیکشن سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کا اعلان متوقع ہے

 

Scroll To Top