شیر بانگ دوارہ میں داخل،سلطان محمود دیکھو ن لیگ بنگ دوارہ میں داخل ہو گئی، تمہارا بھائی اپنا پولنگ بھی ہارجائے گا:چوہدری رخسار

rukhsar

کھڑی شریف (نامہ نگار)سلطان محمود کے حلقہ چار میں کمپین کرنے کے باوجود بیرسٹر سلطان کا رڈ بھی ناکام پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرتی جار رہی ہیں ۔ سلطان محمود دیکھو ن لیگ بنگ دورہ میں داخل ہو گی ہے اورانشاء اللہ تمہارا بھائی اپنا پولنگ بھی ہارجائے گا۔ عوام اب تمہارے جھوٹے اعلانات سے متاثر نہیں ہونگے ۔ کیونکہ تمہارے پاس کوئی منشور نہیں ہے اور نہ تمہارے ہاتھ میں وزارت عظمی کی لکیر ہے کیونکہ تم نے الیکشن کے بعد یو کے ، یو ایس اے میں رہنا ہوتا ہے جبکہ عوام کو وہ نمائندہ چاہئے جو ان کے دکھ درد میں شریک ہو تمہارا بھائی پانچ سال حکومت میں رہا تب عوام کے لئے کچھ نہ کر سکا اور اب لوڈشیڈنگ پر بیانات دیتے ہوئے شرم نہیں آتی دوسروں چور ساری زندگی کیلئے بانچھ ہو چکے ہیں کھڑی عوام خوش قسمت ہے کہ پانچ سال بعد انٹرنیشنل فلائٹ کھڑی کی گلیوں میں اتر چکی ہے اور اب یہ ان گلیوں میں ہی رہے گی سلطان محمود کہتا ہے کہ میں نے مورچہ کارکنوں کے حوالے کر دیا ہے تو کھڑی کی گلیوں میں کیا ڈھونڈتا پھر رہا ہے اس نااہل بھائی جو وزیربرقیات رہنے کے باوجود اب عوام کو کہتا ہے ممبر اسمبلی بن کر آپ کی بجلی کے مسائل حل کرونگا تب تو کرنیں سکا اب خاک کریگا ۔ اور بازاری اور غلیظ زبان استعمال کر کے تم نے عوام کو بتادیا ہے کہ تم الیکشن ہار چکے ہو کارکنوں اورتم حواس باختہ ہوچکے ان خیالات کا اظہار چوہدری رخسار احمد نے بنگ دورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگیاں ، گڑھ خوشحال میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ گڑھا خوشحال کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروگا اور جنگیاں ، گڑھا خوشحال اور بنگ دورہ سے نئے شامل ہونے والوں کا استقبال کیا نئے شامل ہونے والوں میں بنگ دوراہ سے چوہدری حاجی محمد رحمت ، چوہدری صفدر اقبال ودیگر نے ساتھیوں اور کنبہ قبیلہ سمیت چوہدری رخسار احمد کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر محمدیونس آڑوی ایڈووکیٹ اور چوہدری سلیم آف بنگ دوراہ ، حاجی محمد رحمت و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

 

Scroll To Top