نواز لیگ پاکستانی ایٹمی پروگرام کا سودا کر نے پر تلی ہے، ممتاز قادری کو شہید کر نے والوں کو ووٹ کسی بھی صورت نہیں دیں گے :سردار عتیق

sardar atiq

میرپور،کسگمہ(نمائندہ عدالت)قائد کشمیر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ممتاز قادری کو شہید کر نے والوں کو ووٹ کسی بھی صورت نہیں دیں گے جبکہ نواز لیگ پاکستانی ایٹمی پروگرام کا سودا کر نے پر تلی ہوئی ہے نوا زشریف مودی کو فون کر کے اپنے بچوں کو ان کے حوالے کر نے کیلئے زور دیتا رہا جو کہ باعث شرم ہے کشمیری قوم کو شہید کر نے والوں کو فون کر نا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کے مسئلہ پر بات کی ان کی مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف سے کشمیریوں کو تقویت ملی پاکستان کی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر خاموشی کے باعث پاک فوج کو آواز اٹھاناپڑی مسلم کانفرنس کے امیدوار چوہدری محمد مصطفی ٹکٹ ہولڈر ہیں جس طرح مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دیا اسی طرح ہم بھی ساتھ نبھائیں گے یہ جیتیں یا ہار ان کے حلقہ میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ترقیاتی کام کروائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسگمہ میں امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے سات چوہدری محمد مصطفی کی جانب سے منعقدہ انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیدوار قانون ساز اسمبلی مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار چوہدری محمد مصطفی ،سابق ممبر کشمیرکونسل چوہدری خورشید، چوہدری ذوالفقار، کر نل (ر)محمد فاروق، خضر حیات، حاجی محبت علی، چوہدری ریاست سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد مصطفی امید وار قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو بھمبر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں آمدہ حکومت عوامی حکومت ہو گی کشمیری نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لئے گھوم رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں طارق فاروق کا یہ کہنا کہ ایم بی اے پاس ڈگری ہولڈر کی اکڑ گھٹنے میں ہوتی ہے باعث شرم ہے 21تاریخ کو گھوڑے پر مہر لگا کر مجھے کامیاب بنائیں میں آپ کا خادم ہوں اور خادم بن کر رہوں گا مسلم کانفرنس ایک تاریخ ساز جماعت ہے جس نے طارق فاروق جیسے شخص کو بھی ممبر اسمبلی بنایا اور دوسرے کو صدر آزاد کشمیر کے عہد پر فائز کیا مگر دونوں بے وفا لوگوں نے مسلم کانفرنس کی پیٹھ پر چھورا گھونپا اس بار بھمبر کے عوام منافقین کو سبق سکھانے کو تیار ہیں مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے حکومت بنائے گی ۔

 

Scroll To Top