چوہدری مجید حلقہ میں انتخابی قوانین کا دھجیاں بکھیر رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں:عظیم بخش

Azeem Bakhsh new

چکسواری ( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عظیم بخش چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر حلقہ دو چکسواری میں انتخابی قوانین کی خلاف درزی کا نوٹس لیں چوہدری عبدالمجید الیکشن قوانین کی سرعام دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور سرکاری ملازمین انکی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور عوام کو مختلف قسم کے لالچ دے رہے ہیں چوہدری مجید نے چکسواری کے ایک گاؤں کو گذشتہ روز چار کھمبے اور ٹرانسفرمر دیے ہیں چوہدری مجید کو اگر روکا نہ گیا تو آیندہ حالات کی تما م تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر ہو گی ہم نے بڑی مشکل سے مسلم لیگ ( ن) کے کارکنوں کو کنڑول کر کے رکھا ہو اہے اگر کل حلقہ دو کے اندر حالات خراب ہوتے ہیں یا لڑائی جھگڑا ہوتا ہے تو پھر ہمیں ذمہ دار قرار نے دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ چوہدری مجید اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں چوہدری مجید ہمیشہ الیکشن میں دھونس دھاندلی اور ٹھپے لگا کر جیتے ہیں پچھلے الیکشن میں وہ ہار چکے تھے اور ان کو وٹو پلان کے تحت جتوایا گیا اور پندرہ ہزار ووٹ جعلی بنوائے گے جو کہ ثابت کو چکا ہے لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہو گا وفاق کے خلاف بیا ن بازی کر کے چوہدری مجید سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ وفاق کی طرف پچاس ارب کے پیکج کے اعلان کے بعد چوہدری مجید کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ ایسا کیوں ہے کل تک نواز شریف اور برجیس طاہر کے پاؤں میں گرنے والے چوہدری مجید آج شکست دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ لیبرشن سیل اور بلدیاتی اداروں میں ہونی والی کرپشن جلد بے نقاب ہو گی اور چور ڈاکو سارے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔
Scroll To Top