میرپور(راجہ شفاقت)برنالہ میں ٹریفک کا خونی تصادم، دو کمسن سگھے بھائی جاں بحق، علاقہ میں کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برنالہ کے گاؤں ابوالہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں دو کم سن بھائی 17سالہ سلیمان اور 13سالہ حسیب پسران محمد لیاقت شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی دم توڑ گئے ، دونوں کمسن بھائیوں کی وفات کا سن کلر ورثاء پر غشی کے دورے ،علاقہ میں کہرام مچ گیا