دارالحکومت میں بلاول بھٹو کا 4جون کا جلسہ منسوخ،نئی تاریخ16جون طے کر لی گئی

Bilawal

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دارالحکومت میں 4 جون کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ 4 جون کے بجائے 16 جون کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں جلسہ ملتوی کرنے کے بعد باضابطہ فیصلہ سے میڈیا کو آگاہ کر دیا گیا جبکہ میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے میرپور قائد اعظم سٹیڈیم میں پارٹی کے سربراہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال اور عظیم الشان جلسہ عام کی تاریخی کامیابی پر میرپور کے عوام کو بالعموم اور پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شوکت جاوید نے بہترین الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی کوریج پر صحافتی اداروں سے وابستہ مالکان، نمائندگان اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ عام سیاسی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہو گا
Scroll To Top