بھمبر میں پرائس کنٹرول اتھارٹی مکمل طور پر ناکام،گیس ایجنسی ہولڈر نے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں عوام کا بھڑکس نکال دیا

Gas slndr

بھمبر (بیورورپورٹ)بھمبر میں پرائس کنٹرول اتھارٹی مکمل طور پر ناکام ہوگئی دیہی علاقے ڈھیر ی وٹا ں بازار میں 750 روپے میں ملنے والا گیس سلنڈر بھمبر شہر میں 900روپے میں بکنے لگا ۔ انتظامیہ گیس سلنڈر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دو دفعہ ایل پی جی کی دو دفعہ قیمتیں کم ہوئی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نے ایک دفعہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 840 روپے مقرر کی جس کے بعد ریگو لیٹر اتھارٹی نے 17 روپے فی کلو قیمتوں میں مزید کمی کی جسکی انتظامی افسران کو بار ہا نشاندہی کی مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور گیس ایجنسی ہولڈر نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرلیا اور 900 روپے میں گیس سلنڈر فروخت ہونے لگا جبکہ دوسری طرف بھمبر سے محض 12 کلومیٹر کی دوری پر یہی سلنڈر 750 روپے میں فروخت ہورہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے فوری نوٹس لے کر مصنوعی مہنگائی کے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
Scroll To Top