الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں،ٹکٹ کا دعوی کرنے والا پہلے اپنی ڈگری فائنل کرے:جاوید قادر

1c154c06-9c5b-46cd-aa16-58cabe93d2e7

کھڑی شریف(نمائندہ عدالت)یونین کونسل پنڈی سبھروال میں امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری جاوید قادر کی شاندار اننگز، درجنوں افراد کاپاپا چوہدری تعظیم کی قیادت میں سابق وزیر چوہدری رخسار کو چھوڑ کر جاوید قادر کی حمایت کا اعلان ، میں الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں آیا ہوں ، افواہ ساز فیکٹریاں جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گی ، ٹکٹ فائنل کرنے کے دعوے کرنے والا پہلے واپنی ڈگری تو فائنل کرلے، کھڑی کی غیور عوام میرے ساتھ ہیں میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بھی یقین دہاتا ہوں کہ آپ کیلئے میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر نے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے کا مشن لیکر جذبے سے میدان میں آیا ہوں اور ثابت کروں گا کہ عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے سیاست دانوں نے اپنی اپنی دوکانیں چمکانے کیلئے عوام کو بیوقوف بناہا ہوا تھا جس حلقے میں ایک ایک سیم پر چار چار جگہ حصہ ہوتا وہ وہاں تعمیر و ترقی کیسے ممکن ہے اس موقع پر چوہدری محمد افسر، چوہدری سلیم اختر، لالہ مسکین ، چوہدری محمد ندیم ، راجہ محمد یونس، راجہ انقلابی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، آکر میں چوہدری پاپا تعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جانی و مالی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ جاوید قادر ہی آج سے ہمارے MLAہیں ہم یہ سیٹ جیت چکے ہیں الیکشن والے دن بس رسمی کارروائی باقی ہے
Scroll To Top