کھڑی شریف:ن لیگ کا با اثر عہدیدار33بوتل انگلش شراب سمیت گرفتار،دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے

raja sabtain

میرپور+کھڑی شریف(نمائندگان عدالت)افضلپور پولیس اور سی آئی اے پولیس کا مسلم لیگ ن کی مشترکہ کارروائی، سینئر ضلعی نائب صدر راجہ سبطین کی گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 30بوتل انگلش شراب ضبط،مزید تلاشی کے دوران ملزم کے گھر سے بھی تین بوتل شراب برآمد کر لی گئی ،پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے شخصیات کے نام بھی فاش کر دئیے، پولیس نے لیگی رہنماء راجہ سبطین سمیت میاں نعیم اور عابد نامی شخص کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، معاملہ کی مزید تفتیش انچارج سی آئی اے پولیس عمار ڈار کو سونپ دی گئی ، عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ افضلپور عرفان بھٹی ، انچارج سی آئی اے پولیس عمار ڈار اورانچارج جاتلاں چوکی نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے عہدے دار راجہ سبطین کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 30بوتل انگلش شراب جس کی مالیت لاکھوں میں تھی کو ضبط کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر سے بھی مزید تین بوتل شراب برآمد کر لی گئی ، دوران تفتیش ملزم نے مزید دو نام اگل دئیے جس پر پولیس نے راجہ سبطین ، میاں نعیم سمیت عابد نامی ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ، دریں اثناء مزید کارروائی کیلئے انکوائری انچارج سی آئی اے پولیس عمار ڈار کو سونپ دی گئی ، عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کو زبردست کارروائی پر شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے
Scroll To Top