وزیر اعظم نے الاٹ شدہ پلاٹ با اثر شخصیت کو الاٹ کرایا:حاجی ذوالفقار و دیگر کی پریس کانفرنس

KPC Press conference

میرپور(نامہ نگار)اولڈ متاثرین منگلا ڈیم کے صدر حاجی ذوالفقار، ذیشان زرگر، جہانگیر زرگر،محمد آصف، عبدالقیوم اور دیگر متاثرین سیکٹر ایف تھری پارٹ تھری نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں 1989 ،90سے پلاٹ الاٹ ہیں جہاں پر وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے اپنے حلقے کے بااثر شخص عنصر مقصود کو الاٹ کر دی ہے جہاں اس نے راتوں رات قبضہ کر لیا ہے رہائشی سیکٹر میں کولڈ سیوریج کے نام پر ڈرامہ بازی کی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف دلوائیں۔ انتی اندھیر نگری نہیں چلنے دینگے۔ اگر کچھ تصادم ہوا تو پھر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پلاٹ الاٹ ہوئے متعدد نے لاکھوں روپے میں خرید رکھے ہیں۔ جن پرادارہ ترقیات نے اجازت نامے، منتقلی ہمت دیگر احکامات دے رکھے ہیں۔اس کے باوجود وزیراعظم کے احکامات پر انتظامیہ نے اس شخص کو تحفظ دیا ہے۔ ہم اس دھونس دھاندلی کو نہیں مانتے بلکہ اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ ہم نے قبضہ روکنے کیلئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، ڈی آئی جی ، SSP سمیت ہر آفیسر کو مطلع کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔ ادارہ ترقیات والے کہتے ہیں کہ ہمیں کارروائی کا علم نہیں ہے تمام معاملہ اوپر اوپر سے ڈیل ہوا ہے۔ اسٹیٹ آفیسر نے NOC جاری نہیں کیا تو پھر قبضہ کیے ہوا ہم نے جس وزیراعظم کو ووٹ دلوا کر منتخب کروایا اس نے ہمارے ساتھ زیادتی کروائی ہے۔ ہم حصول انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا ئیں گے۔ چیف سیکرٹری نوٹس لیکر قبضہ مافیا سے ہمارے پلاٹ واگزار کروائیں تاکہ ہم وہاں یہ مکانات تعمیر کر سکیں۔
Scroll To Top