ووٹ کی پرواہ نہیں،مخلوق کی بھلائی کیلئے غیر مشروط کام کرتا ہوں:انوار الحق

anwar ul haq

کسگمہ(شمریز اختر) سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق راجہ قیصر زوالقرنین خان ،راجہ عمر زوالقرنین خان کا دورہ کسگمہ ،کسگمہ میں مسلم لیگ ہچکولے کھانے لگی ،کچھ لوگ افوائیں پھیلا رہے ہیں کہ ہم راجہ زوالقرنین خان سے الگ ہو کر کسی اور کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں ایسے لوگ اپنے زہنوں کا علاج کروائیں ہم کل بھی راجہ زوالقرنین کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے چوہدری سفیر احمد(کالا) چوہدری تنویر احمد۔ ہم آمدہ الیکشن میں حسب معمول چوہدری انوار الحق کے ساتھ غیر مشروط ہمایت کا اعلان کرتے ہیں مطالبات الیکشن میں جیت کے بعد پیش کریں گے اہلیان دارہ میر شاہ ۔ چوہدری انوار الحق ہمارے لیڈر تھے اور رہیں گے انکو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اہلیان چھپڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور سابق صدر راجہ زوالقرنین خان کے بیٹوں نے یونین کونسل کسگمہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے مختلف گاؤں میں جا کر کارنر میٹنگز میں شرکت کی چوہدری انوار الحق اور راجہ قیصر زوالقرنین خان نے دارہ میر شاہ میں کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھائی راجہ علی اس وقت مشکل میں ہے لیکن اس کی کمی آپ لوگوں نے پوری کر دی الیکشن جیت کر حسب معمول عوامی خدمت کریں گے اہلیان دارہ کیر شاہ کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جس پر اہلیان دارہ میر شاہ نے یکجا ہو کر غیر مشروط طور پر راجہ زوالقرنین خان کے نامز کردہ امیدوار چوہدری انوار الحق کے ساتھ حسبروائیتہمایت کی یقین دہانی کروائی ، دارہ میر شاہ کی میتنگ میں محمد یونس بٹ ،فضل کریم بٹ ،گلزار علی بٹ ،چوہدری عبدالخالق ، آصف محمود بٹ،چوہدری محمد محفوظ ، چوہدری محمد تاج ، بشارت علی بٹ ،محمد شبیر بٹ ، مطلوب حسین ،بلال بٹ و دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی اہلیان دارہ میر شاہ نے مہمانوں کو ہار پہنا کر پر جوش استقبال کیادوسری جانب چھپڑا میں تھاتھی کے مشہور تاجر چوہدری شبیر حسین کے گھر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا چوہدری شبیر حسین کے گھر پہنچنے پر چوہدری انوار الحق و دیگر مہمانوں کا پھولوں اور ہار پہنا کر استقبال کیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق اور راجہ قیصر زوالقرنین خان نے اہلیان چھپرا سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن عوامی خدمت ہے پیسے دے کر ووٹ لینے سے بہتر ہے لیڈر گھر میں بیٹھ جائے چھپڑا والوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں یقین ہے کہ آمدہ انتحابات میں بھی اپنی روایت برقرار رکھیں گے چھپڑا والوں کے مسائل تقریباً حل ہوگئے ہیں جو رہتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد حل ہوں گے اس پر چوہدری محمد شبیر و اہلیان چھپڑا نے بھی اپنے تعاون کی یقین دہانی کروا دی بعد ازاں چھپڑا میں چوہدری محمد محفوظ کے گھر چوہدری انوار الحق و دیگر مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا ظہرانے سے پہلے چوہدری محمد محفوظ نے عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ انتحابات میں ہم سب نے مل کر چوہدری انوارا لحق کو کامیاب کروانا ہے بہت سے دوستوں نے مجھے کہا کہ کسی اور لیڈر کی میٹنگ کروا دو لیکن میں نے اپنے ضمیر کو فروخت نہیں کیا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم سب چوہدری انوار الحق کو غیر مشروط ہمایت کی یقین دہانی کرواتے ہیں حاجی محمد محفوظ کے گھر سیکڑوں لوگوں نے میٹنگ میں شرکت کی جس پر حاجی محمد محفوظ نے عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مخلوق کی بھلائی دیکھتا ہوں وہاں غیر مشروط کام کرتا ہوں چاہے مجھے وہاں سے ایک ووٹ بھی نہ ملے چھپڑا کے دونوں گاؤں کو ایک جگہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی عابد حسین شاہ صاحب کے گھر کے پاس سگیتر پر کریٹ بندی کے لئے دس لاکھ روپے منظور ہو گئے ہیں بہت جلد وہ پیسے ان کے ہاتھ میں ہوں گے تعمیر و ترقی کا کام کرنا میرا شروع سے مشن رہا ہے ووٹ دنیا کی قیمتی چیز ہے لیکن ہم لوگوں نے اس کو مذاق سمجھا ہوا ہے سڑکوں ، کریٹ بندی یا تعمیر و ترقی کے لئے اگر ووٹ دینا ہے تو بے شک نہ دہ تعمیر و ترقی کے کاموں پر خرچ ہونے والا پیسہ میرا، راجہ بابر علی ، چوہدری صحبت علی مرحوم یا کسی اور کا زاتی نہیں بلکہ یہ پیسہ عوام کے ٹیکسوں کا ہے اور یہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے بعد ازاں چوہدری انوار الحق ، راجہ قیصر زوالقرنین خان و دیگر مہمانوں کو مسلم لیگ ن کے گڑھ چھنی(تھاتھی) لایا گیا جہاں پر چھنی کی ینگ یونین نے مہمانوں کو تھاتھی سے ریلی کی صورت میں چوہدری تنویر احمد کے گھر چھنی لایا چوہدری تنویر کے گھر پہنچنے پر اہلیان چھنی نے مہانوں کا ہار پہنا کر والہنا استقبال کیا اس میٹنگ میں درجنوں افراد شامل ہوئے اس موقع پر راجہ قیصر زوالقرنین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا زاتی گھر ہے چوہدری تنویر ، چوہدری سفیر(کالا) اور ان کے بھائیوں سے میرا تعلق میرے آباؤ اجداد سے چلا آ رہا ہے انشاء اللہ یہ تعلق مزید مضبوط ہو گادوسری جانب میٹنگ کے میزبان چوہدری تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ افوائیں پھیلا رہے ہیں کہ ہم راجہ زوالقرنین خان کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ چلے گئے ہیں ایسے لوگوں کو آج یہ واضح کر دوں کہ ہم کل راجہ زوالقرنین کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے ہم منافق لوگ نہیں ہیں
Scroll To Top