پیپلز پارٹی میرپور میں اختلافات کا شکار،معاون خصوصی کی پاور شو ریلی بری طرح ناکام،کارکنان بھی شریک نہ ہوئے

ch ashraf nakam reli

میرپور (سٹاف رپورٹر )پردے میں رہنے دو ،پردہ نہ اٹھاؤ ۔۔۔!!پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 30مئی کو میرپور آمد اور جلسہ کے حوالہ سے معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی بری طرح فلاپ ،ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے شہری تو دور کی بات پیپلزپارٹی کے کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے ۔وزیراعظم آزادکشمیر کو ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے مجبوراًپاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر جہانگیر بدر اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کو سرکاری پروٹوکول سمیت بھیجنا پڑا ۔حلقہ ایل اے تھری میرپور میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ۔پارٹی قیادت کو شدید نقصان کاخدشہ ۔تفصیلات کے مطابق 30مئی کو میرپور میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے پاور شو جلسہ جس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور بختاور بھٹو زرداری شرکت کرنے والی ہیں اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور ریلیاں نکال کر اپنی پاور ظاہر کررہے ہیں ۔گزشتہ روز وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف کی جانب سے پاور شو ریلی نکالی گئی جو کہ شام 5بجے شروع ہونا تھی لیکن نانگی ہاؤس میں شام 7:30بجے تک کارکن جمع نہ ہو سکے اور نہ ہی ریلی کوکامیاب بنانے کے لیے ٹارگٹ پورا ہو سکا جس پر معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف انتہائی مایوس اور پریشانی کے عالم میں دیکھائی دیئے ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے اپنی گاڑیاں بھیج کر بھی کارکنوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی پارٹی قیادت کے سامنے اپنی قوت دیکھانے میں ناکام ہو ئے ۔دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف کی ریلی کو کسی حد تک کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر جہانگیر بدر اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کو پروٹوکول سمیت نانگی ہاؤس بھیج دیا ۔ریلی کا سرکاری ملازمین بھی حصہ بنے لیکن اس کے باوجود ریلی میں شریک گاڑیاں اور رکشے خالی دیکھائی دیئے ۔یاد رہے حلقہ ایل اے تھری کے ضمنی انتخابا ت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف نے میرپور کی عوام سے بے شمار وعدے اور دعوے کیے تھے جو وفا نہ ہوسکے جس وجہ سے چوہدری محمد اشرف حکومت بھی رہ کر بھی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی حلقہ ایل اے تھری کی کیا صورتحال ہوتی ہے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔
Scroll To Top