وزیر اعظم آزادکشمیر نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں 500بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

PM ajk

میرپور(نمائندہ عدالت)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میرپورمیں 500 بستروں پرمشتمل اور دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ نئی ہسپتال بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبہ پر39 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل ہوگا۔ڈی ایچ کیوہسپتال کی نئی عمارت چارمنزلہ ہوگی جس میں مذید ایک منزل کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ فیز ون میں چلڈرن اور فیملی وارڈ تعمیرہونگی۔ منصوبہ پرکام کا آغاز کر دیاگیا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے وزیرہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سردار محموداحمدخان، چیف انجینئر سید ذوالفقار ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بشیر احمدچوہدری، ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اصغٖر علی چوہدری، ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عظیم رتیال، ایکسین بلڈنگ انعام الحق چوہدری سمیت محکمہ ہیلتھ، پیرامیڈیکل، نرسنگ سٹاف، محکمہ تعمیرات عامہ، میڈیا نمائندگان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے اس موقع پرمحکمہ تعمیرات عامہ اور متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کوہدایات کی کہ وہ ہسپتال کودورجدید کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ کریں۔ ہسپتال کی تعمیرمیں کوالٹی کاخاص خیال رکھاجائے۔ کسی قسم کی غفلت یالاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، میڈیکل یونیورسٓٹی کا ٹیچنگ ہسپتال بھی ہے جس میں ایم بی بی ایس کے طلباء وطالبات بھی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ لہذا ہسپتال کوانٹرنیشنل معیار کے مطابق تعمیر کیاجائے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران ترقیاتی منصوبہ جات کی نگرانی کریں اور تعمیراتی کاموں کی رفتار کابھی خیال رکھیں۔ تعمیراتی کمیٹی کے نمائندہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کومنصوبہ کے ڈیزائن اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
Scroll To Top