جاتلاں ٹریفک کا المناک حادثہ،1نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی اسلام آباد ریفر

dead body

جاتلاں (نمائندہ خصوصی )جاتلاں پولیس چوکی کے سامنے ٹریفک کا المناک حادثہ ۔ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔دوسرا شدید زخمی روالپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔شدید حادثے پر عوام علاقہ افسردہ اور شدید دکھ کا شکار ۔تفضیلات کے مطابق آج صبح چوکی جاتلاں کے سامنے دو نوجوان موٹر سائیکل سوار جو کہ ایک ھیڈ جاتلاں کی طرف سے بازار جا رہا تھا اور دوسرا بازار سے ھیڈ کی طرف آرہاتھا۔زیادہ ٹریفک ہونے کے باعث ایک دوسرے کو جج نہ کر سکے اور آمنے سامنے ٹکرا گئے ۔شدید حادثہ کے پیش نظر دونوں کو میرپور لے جایا گیا ۔بعدازاں DHQسے انہیں پنڈی ریفر کر دیا گیا ۔راشد محمود ولد شرافت علی غازی گڑھا ،اور شہباز ولد اللہ دتہ ساکن کالس عبدو پور نام بتائے جاتے ہیں ۔آخری اطلاعات کے مطابق زخمی شہباز ولد اللہ دتہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے روالپنڈی پہنچ کر دم توڑ گیا ۔اور دوسرا راشد شدید ذخمی ہے اور ٹریٹمنٹ جاری ہے ۔تاہم آخری اطلاع تک دونوں روالپنڈی میں ہی ہیں ۔اور ڈیڈ باڈی کسی وقت کالس گاؤں پہنچ سکتی ہے ۔
Scroll To Top