مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے ظلم کیخلاف مکمل ہڑتال ،مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا

Maqbooza Kashmir protest

سری نگر (آئی این پی) بھارت میں کشمیری طلبا پر جنونی ہندوؤں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فارو ق سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔ بھارت میں کشمیری طلبا پر تشدد کے خلاف وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی تھی۔ وادی میں تعلیمی ادارے ، دفاتر اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم رہی ۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق سمیت متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ دوسری طرف نو اپریل کو ہونے والے احتجاج کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کرنے والا فوجی اہلکار مظاہرین کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور بھاگ پڑا ، تاہم ہاتھ آنے پر مظاہرین نے اہلکار کی درگت بنا دی۔
Scroll To Top