MBAکی طالبہMHہسپتال راولپنڈی میں دل کے آپریشن کے دوران دم توڑ گئی

dead body

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) کاکڑہ ٹاؤن کی رہائشی ایم بی اے کی طالبہ ایم ایچ راولپنڈی میں دل کے آپریشن کے دوران انتقال کرگئی۔طالبہ کی اچانک وفات سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ۔مرحومہ کو گزشتہ روز کاکڑہ ٹاؤن میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاکڑہ ٹاؤن کے رہائشی محبوب حسین کی جوانسالہ بیٹی جو ایم بی اے کی طالبہ تھی ۔گزشتہ روز راولپنڈی ایم ایچ میں دل کے اپریشن کے دوران وفات پاگئی ۔مرحومہ پیدائشی طور پر دل کی مریضہ تھی اور تین سال قبل اسے منصوعی اسٹیڈڈالے گئے اور اب آپریشن کروانے کے لیے لایا گیا تاہم وہ دوران آپریشن بلیڈنگ ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی ۔مرحومہ گورنمنٹ ہائی سکول باباعبداللہ پوٹھہ بینسی کے ہونہار طالب علم سفیان محبوب کی ہمشیرہ تھی۔
Scroll To Top