کشمیر کونسل انتخابات،پیپلز پارٹی دو ،مسلم کانفرنس اور ن لیگ ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب

Kashmir COunsil ELection

مظفر�آباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اختر پرویز اعوان 11ووٹ ، پاکستان مسلم لیک ن آزاد کشمیر کے پرویز اختر 11ووٹ ، مسلم کانفرنس کے امیدوار مختیار احمد خان عباسی 14ووٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے محمد یونس میر 11ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر صبح 9بجے سے دن 2بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے Lodgingہال میں پولنگ جاری رہی ۔ دن2بجے تمام جماعتوں کے امیدواران و پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوئی جس کے بعد چاروں امیدواران کی کامیابی کا اعلان کرتے ہو ئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ یہ بات آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی۔
Scroll To Top