زرداری کی بلو رانی کشمیر کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:فاروق حیدر

Farooq Hedar

مظفرآباد /ہٹیاں (بیورو رپورٹ)صدرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ انجمن غلامان فریال تالپور کی جس قدرباغ جلسہ میں تذلیل ہوئی غیرت مند ہوتے تواجتماعی استغفی دے دیتے منتخب کردہ وزیرپانچ گھنٹے تک فریال تالپورکے اردگردچپراسیوں کی طرح کھڑئے رہے بلاول بھٹو۔۔ میاں صاحب محب وطن پاکستانی ہیں وہ اقتدارکی لالچ نہیں رکھتے بلکہ وہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں مودی کا یارکون ہے اگرپنڈورہ بکس کھولا تومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گئے بیرون ممالک ساری زندگی تعلیم حاصل کرنے والے سیاسی نابالغ کو الیکشن سے قبل کشمیرایشووکشمیری عوام یاد آجاتی ہے گزشتہ الیکشن میں جوحشرانہوں نے وفاق اوریہاں کیا کشمیری ابھی بھولے نہیں بلورانی کے والدمحترم نے جتنے دورے بیرون ممالک کیئے اس سے زائددورے میاں صاحب کشمیرکے کرچکے ہیں اس سے بڑی محبت کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کشمیری عوام نے ان کومکمل مستردکردیا ہے کیونکہ ہم کھوٹے کھرئے کی پہچان رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ نمبرپانچ چکارکے گاؤں جنڈالی،تمرکوٹ،میں مسلم لیگ(ن)کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ جلسہ عام سے سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ امتیازخان ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)راجہ انصرمنظور،راجہ ساجدسعیدخان ودیگرنے بھی خطاب کیاا س دوران مختلف جماعتوں کے درجنوں کارکنوں نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کیا صدرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کا آزادکشمیرمیں بے حیائی پھیلانے کا ٹھیکہ بیرسٹرسلطان محمودکودیا گیا ہے مگرآزادکشمیرکی عوام شرم وحیاء کی پیکرہے انہوں نے ڈانس پارٹی اوربے حیائی پارٹی کے بیرسٹرگروپ کومسترد کردیا ہے عمران خان اپنی باری نظرنہ آنے پرواویلا کررہے ہیں ان کی باری نہیں آنے والی وہ 2023تک مزید انتظارکریں تحریک انصاف میں خواتین کی تذلیل میں جوطوفان بدتمیزی برپا کیا گیا یہ یہودی لابی کی سازش ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں عمران خان چاہتے ہیں کہ خواتین سیاست سے دور ہوجائیں مگرہم ایسا نہیں ہونے دیں گئے خواتین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا مردوں کا سیاست میں حق ہے مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کا دعوی کررہی ہے جبکہ سیاسی اتحاد کا کٹورہ اٹھائے دیگرجماعتوں سے اتحاد کی بھیگ مانگ رہے ہیں مسلم کانفرنس ایک جماعت تھی جس کا منشور کشمیریوں کی ترجمانی تھا وہ اب مسلم لیگ(ن)میں ضم ہوچکی ہے مسلم کانفرنس مسلم لیگ(ن)بن چکی ہے جبکہ سردارعتیق اپنی جماعت ناکام کانفرنس کا نام دیں ،موجودہ حکومت نے جعل سازیوں کی انتہاکردی جعلی ڈگریوں اور میڑک فیل کو بھرتی کیا گیا وہ خا ک ریاست کا نظام چلائیں گئے اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں ہو نے والی تقرریوں کا ازسرنوجائزہ لیں گئے اور خلاف میرٹ تقررشدہ افراد کوان کے گھربھیجیں گئے آفیسران بالا ودیگرملازمین کسی سیاسی اور باالخصوص حکمران جماعت کے ملازم نہیں وہ ریاست کے ملازم ہیں ان کے ذمے الیکشن جتانا نہیں ریاست کا کام کرنا ہے وہ بھی اپنے اختیارات میں جوکام ہیں وہ کریں ،مجیدگروپ کا اصل گھراورٹھکانہ جیل ہے نیب کو احتساب کی دعوت دیتا ہوں سب سے پہلے اپنے آپ کوپیش کرتا ہوں کیا یہ چور بھی احتساب کے لیئے تیار ہیں؟ایک پائی ثابت ہوجائے تومظفرآباد گیلانی چوک میں لٹکا کرپھانسی دی جائے حکمران جماعت الیکشن سے بھاگنے کے حیلے بہانے تلاش کررہی ہیں مگر اب عوامی طاقت سے انہیں گھرپہنچاکردم لیں گئے کشمیرکی عوام الیکشن میں شیرکے نشان کویاد رکھیں اور شیرپرمہرلگا کر پاکستان میں ہونے والی ترقیاتی عمل کے ثمرات کو کشمیر تک پہنچائیں تاکہ ہماری نسلوں کا بھلاہوسکے راجہ فاروق حیدرخان اپنے حلقہ انتخاب کی تحصیل چکارکے گاؤں نے تمرکوٹ،جنڈالی،سربالہ،سلیمہ وارڈکا تفصیلی دورہ بھی کیا اور عوام کے مسائل بھی سنے اورحل کروانے کی یقین دیانی کروائی مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
Scroll To Top