انوار الحق کی انتخابی مہم چلانے پر ایڈمنسریٹر بلدیہ شاہد انور کیخلاف ن لیگ کا احتساب بیورو جانے کاعلان

Judicial gavel and law book

بھمبر(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون بھمبر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور کے خلاف بلدیہ فنڈز کے سیاسی بنیادوں پر استعمال پر احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کر لیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر دی گئی سکیموں کی تفصیلات اور ثبوت اکٹھے کرنے کا کام جاری باخبر ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور کئی ہفتوں سے سابق سپیکر اسمبلی اور چیئرمین گڈ گورننس پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور چوہدری انوار الحق کو ووٹ دینے کی یقین دھانی پر ہینڈ پمپس اور گلیوں کی پختگی کی سکیموں کے لئے پیسے دے رہے ہیں جس پر مسلم لیگ نون بھمبر کے ذمہ داران نے ثبوت اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں ایک سینئر مسلم لیگی رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ بہت جلد ان ثبوتوں کے ساتھ احتساب بیورومیں جارہے ہیں تا کہ عوامی فنڈز کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے خلاف احتسابی کارروائی کی جاسکے
Scroll To Top