ڈی ای او نسواں زاہدہ شریف کا انتقامی تبادلہ حلقہ 4 کی گجربرادری مشتعل ، چوہدری ےٰسین کے خلاف کھلم کھلا بغاو ت کا اعلان

Kotli DEO

کوٹلی (بیورو رپورٹ)ڈی ای او نسواں زاہدہ شریف کا انتقامی تبادلہ حلقہ 4 کی گجربرادری میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ قبیلے کے ذمہ داران مشتعل ہوگئے ، چوہدری ےٰسین کے خلاف کھلم کھلا بغاو ت کا اعلان ۔مطلوب انقلابی حلقہ 4 کے گجر قبیلہ کاحق نمائندگی اد ا نہ کرسکے۔ مستقبل میں متفقہ لائحہ عمل کا اعلان ۔ اب کوئی مفاد پرست ہمارے سروں کے سود ے نہیں کرسکے گا ۔گجر قبیلہ ضمیر کی آواز پر اپنے فیصلوں میں آزادہو گا۔ غیر قانونی حکم نہ ماننے کی پاداش میں زاہدہ شریف کو ڈی سیٹ کرکے چوہدری ےٰسین نے گجر قبیلہ کی غیر ت کوللکاراہے۔ چوہدری ےٰسین کے غیر اخلاقی حکم پر زاہد ہ شریف کی تبدیلی اور صدیقہ نور کی تعیناتی در حقیقت ڈبل گیم اور گجر قبیلے کو آپس میں لڑانے کی مذموم ساز ش کی ہے۔ تمام بد اعمالیوں کا حساب آئندہ الیکشن میں بیباک کریں گے۔ گجر قبیلہ کے سرکردہ راہنماؤں کا ایکا، چو ہدری ےٰسین کو واضح پیغام۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او نسواں زاہدہ شریف کا انتقامی تبادلے نے حلقہ 4کی گجر برادری کومشتعل کر دیا ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں گجر قبیلہ سے تعلق رکھنے والے گجر قبیلہ کی سرکردہ شخصیات سابق کنزرویٹو چوہدری محمد اسلم، مقبول گورسی ایڈووکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری عدالت، فرید چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری اقبال آف سنیاہ ، چےئرمین چوہدری عزیز آف منصوح، ماسٹرمحمدرمضان، ہیڈماسٹر غلام سرور، چوہدری گل سفیدشاہین، چوہدری محمد اسلم منکال، حوالدار اظہر آف سنگیام، حاجی راج محمد آف بڑالی، حاجی پنوں خان و حاجی کالا خان بڑالی، چوہدری حق نواز آف سپلاہ، چوہدری کبیر حسین، چوہدری سجاد احمد، چوہدری محمد شبیر، حاجی نذیر حسین آف سنیاہ، حاجی رحمت اللہ، چوہدری محمدصغیر کٹاریہ،محمدتنویر چوہدری، چوہدری باغ حسین سابق ممبر اور باجی حافظ عبدالرحمن آف بڑالی کے علاوہ دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں زاہدہ شریف کے انتقامی تبادلے پر راہنماؤں نے شدیدغم و غصہ کاا ظہارکرتے ہوئے اسے انتقامی ، غیر اخلاقی ، غیر قانونی، توہین آمیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری ےٰسین نے گجر دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ہماری عزیزہ کو انتقا م کا نشانہ بنایا جوہماری برداشت سے باہر ہے۔ چوہدری ےٰسین نے ہمیشہ گجر قبیلے کوکچلنے کی پالیسی اپنائے رکھی جس کا بھرپور جواب آئندہ الیکشن میں دیں گے۔گجر قبیلہ کو آپس میں لڑاکر اور تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی ساز ش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوران اجلاس شرکاء باری باری اظہار کرتے ہوئے محمدمطلوب انقلابی پر بھی خوب برسے اور کہاکہ مطلوب انقلابی گجر قبیلہ حلقہ 4 چڑھوئی کی نمائندگی کاحق صحیح معنوں میں اد ا نہیں کرسکے پھر بھی ہم ان سے مشاورت کے بعداگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ راہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا اورمتفقہ طور پرفیصلہ کیا کہ اس معاملے میں گجر قبیلے کاکوئی بھی شخص چوہدری ےٰسین سے رابطہ نہیں کرے گا۔ اگر انہیں ہماری ضرورت ہوئی تو وہ رابطہ کریں بصورت دیگر ہم اپنے سیاسی فیصلوں میں آزادہیں۔ گجر قبیلے کے حقوق اور عزت و وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے ضمیروں اور سروں کے سودے بازی کی اجازت کسی کو دیں گے۔
Scroll To Top