قیادت سے اختلاف یا سیاسی چال،جماعت اسلامی بھمبرکا ن لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

PMLN and JI

بھمبر( بیورو رپورٹ ) جماعت اسلامی اور مسلم لیگ “ن”کے درمیان اتحاد کے غبارے سے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی شوریٰ نے ہوا نکال دی۔لیگی حلقوں میں مایوسی کی لہر بعض حلقوں نے اب بھی اعلیٰ سطحی اتحاد سے امیدیں باندھ لیں۔ ذرائع کے مطابق بھمبر سے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کی انتخابی مہم ماضی کے بعض فیصلوں کی وجہ سے گو مگو کا شکار نظر آ رہی تھی۔ ن لیگ کے حلقے تاثر دے رہے تھے کے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ کا اتحادہو جائے گا اورڈاکٹر ریاض دستبردار ہو جائیں گے۔گذشتہ روز جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی قیادت کا متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ پورے ضلع میں کسی سے کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔اور ہر صورت الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔یہ خبر ضلع بھمبر کی مسل لیگی حلقوں میں بم بن کر گری خصوصاََ حلقہ نمبر 7میں اس خبر کا بڑارد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ایک حلقے نے اسے مسلم لیگ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا ہے تو ن لیگ سے تعلق رکھنے والے دوسرے حلقے نے اس امید کا اظہار کیا کہ کہ جب اوپر سے اتحادہو گا تو بھمبر میں اتحاد ہو جائے گا۔ جبکہ جماعت اسلامی کے حلقے کسی بھی صورت بھمبر میں اتحاد کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔
Scroll To Top