پیپلز پارٹی کی طرح سیاست کرتے تو بھمبر میں آگ لگ جاتی،تعمیر و ترقی کا ریکارڈ جلد عوام کو پیش کروں گا:طارق فاروق

tariq farooq

بھمبر(بیورورپورٹ) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیرچوہدری طارق فاروق نے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے ۔ چوہدری مجید خود کہتا ہے کہ اسے بھمبر کے لوگوں سے نفرت ہے ہمارے ساتھیوں پر کچہری میں گولیاں چلائی گئیں مجھے بھی نشانہ بنایا گیا لیکن اللہ نے جان بچا لی ہم نے اپنے کارکن کی شہادت کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے اعلیٰ عدالتوں تک کیس لڑا اور جھوٹی ایف آئی آر ختم کروائی اگر ہم پیپلز پارٹی والوں کی طرح لاشوں کی سیاست کرتے تو بھمبر میں آگ لگ جاتی لیکن ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اورعدالتوں سے اپنا حق حاصل کیا غنڈہ گردی کرنا مجید حکومت اور اس کے حواریوں کا وطیرہ ہے بھمبر میں تمام تعمیروترقی کا کریڈٹ آپ کے بھائی طارق فاروق کو جاتا ہے اس کے لئے سردار سکندرحیات کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ان منصوبوں کے لئے بھرپور تعاون کیا بھمبرمیں آٹھ پلوں کی تعمیر، جیل کی بلڈنگ کی منظوری، ہسپتال کی بلڈنگ،سیوریج سسٹم ، کمیونٹی ہال کا قیام، چلڈرن پارک، گرلز ڈگری کالج کی عمارت، پوسٹ گریجوئٹ کالج ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، بھمبر بائی پاس روڈ ، سپورٹس سٹیڈیم سمیت سب منصوبے ہم نے دیئے ہیں ،پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں آ چکا ہے اللہ نے موقعہ دیا تو انشا اللہ اگلی حکومت میں بھمبر میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لائیں گے، زرعی یونیورسٹی، جبی گرڈ سٹیشن ، نالوں کے کٹاؤ سے زمینداروں کی قیمتی زمینوں سے بچاؤ کے لئے پختہ پشتوں کی تعمیر، منی ڈیمز کی تعمیر، ہسپتال میں کارڈیئک سنٹر کا قیام، بھمبر بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کر کے جلیبی مرکز سیرلہ تک لے جانا، چڑیاولہ تا میرپو ر dual carriage وے کی تعمیر ، سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے جمنیزیم اور سوئمنگ پول کا قیام، ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،بھمبر میں ٹیکنیکل کالج بنوائیں گے تا کہ خلیجی ممالک میں ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیج سکیں ،یہ سب میری ترجیحات میں شامل ہیں ان میں سے بہت سارے منصوبے میاں نواز شریف پہلے ہی منظور کر چکے ہیں بھمبر کی ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے جس کا ریکارڈ بہت جلد آپ کو پیش کروں گا ۔لوگ جانتے ہیں بھمبر کی تعمیر وترقی کے دشمن کون ہیں کن لوگوں نے سردار عتیق خان، سردار یعقوب خان،راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری عبدالمجید کو بطور وزیر اعظم بھمبر کا دورہ نہیں کرنے دیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بارے میں میں کیا کہوں ،وہ سوات میں غیر مسلم کی فاتحہ پڑھتے رہے، چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میں نے کبھی قرآن یا سورہ یاسین پر کسی سے حلف نہیں لیا جھوٹے بہتان تراشنے والوں کو اللہ ہدایت دے میں نے یہ فعل کبھی نہیں کیا جن لوگوں کو مجھ سے محبت ہے وہی مجھے ووٹ بھی ڈالتے ہیں میاں نواز شریف کشمیر اور کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ جاندار طریقہ سے پیش کیا ہے ۔ میاں نواز شریف کی مہربانی سے یہ حکومت چلتی رہی ہے ورنہ مجید حکومت کے خلاف تو عدم اعتماد ہو گیا تھا اب یہ کس منہ سے میاں نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین الیکشن سے فرارکی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لئے بھمبر کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن یوتھ نے ماحول کوپر امن رکھنا ہے برادریاں اور قبائل شناخت کے لئے بنائے گئے ہیں کسی کو اس پر تعصب کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے جو لوگ برادری کے تعصب کو ہوا دینا چاہتے ہیں انہیں مفت مشورہ ہے کہ کسی عالم دین سے باترجمہ قرآن پاک اور اس کی تفسیر پڑھیں چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے بطور سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی میں سلیمان تاثیر کے لئے فاتحہ خوانی کروائی جس کا اسمبلی ریکارڈ گواہ ہے، آج یہ سیاسی مفاد کے لئے کس منہ سے مذہبی منافرت کے بیج بونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنتے ہی تعمیروترقی کے رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہو جائیں گے تقریب سے چوہدری نصر اللہ، سٹی صدر یوتھ راجہ عبید الرحمن، کمانڈر مسعود اقبال راجہ، چوہدری شہزاد پرویز مشتاق، خالد جبران،خالد جاوید ہاشمی حافظ اظہرحسین دھریاو دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بھمبر یوتھ کے نوجوانوں، وکلا، تاجر حضرات اور مسلم لیگ نون کے عہدیداران اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی
Scroll To Top