بابا شادی شہید کاسالانہ عرس مبارک آج منعقد ہو گا ،بھمبر میں عام تعطیل کا اعلان

baba shadi shaheed

بھمبر( بیورورپورٹ)درباربابا شادی شہید کاسالانہ عرس مبارک آج منعقد ہو گا ،ضلع بھمبر میں عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق حضرت بابا شادی شہید کے ایک روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج ہوں گی ،جس میں عقیدت مند وں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،سالانہ عرس کے موقع پرمقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دریں اثناعرس کے موقع پر پنجاب اور آزادکشمیر کے دیگر علاقوں سے آنے والے زائرین کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تین مقامات کہانی پیل،جنڈی چونترہ اور دربار بابا شادی شہید پرمیڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ،جہاں پر کسی بھی ناگہانی واقعہ کی صورت میں میڈیکل کی فوری سہولت فراہم کی جائے گی۔
Scroll To Top