جماعت کا صدر نہ ہوتا تو موجودہ حالات میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جاتا :فاروق حیدر

Farooq Hedar

مظفرآباد( بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سربراہ ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکشمیر کونسل کے انتخابات میں خریدو فروخت کا از خود نوٹس لیں اور تادیبی کاروائی کریں ایک اسمبلی سے دو مرتبہ کشمیر کونسل کے ممبران کا انتخاب غیر اخلاقی ہے کشمیر کونسل کے انتخابات میں بازار مصر کھلا ہو ا ہے یہ صورتحال ایکٹ 74میں پائے جانیوالے سقم کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے کشمیر کونسل پاکستان سینٹ کی طرز کا ادارہ نہیں اس لئے ایک اسمبلی دو مرتبہ اس کے انتخاب کا استحقاق نہیں رکھتی خصوصاًجن ممبران کی مدت صرف دو ماہ رہ گئی ہے وہ پانچ سال کیلئے ممبران کونسل کا انتخاب کس طرح کر سکتے ہیں ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے اس سلسلہ میں قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کونسل کے الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کے بارے میں 1976میں ذوالفقار علی بھٹو نے اور 91میں ممتاز حسین راٹھور نے جو ریمارکس دیئے اس کے بعد کسی دوسرے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے وزیر اعظم کمزور انسان ہیں وہ رونے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے آزادکشمیر کی سیاست کو اگر اسی طرح گندا کیا جاتا رہا تو لوگوں کا پارلیمانی نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا مسلم لیگ ن کے امیدوار کا فیصلہ میاں نواز شریف نے کرنا ہے ہمارے ممبران کسی سے پیسے لے کر ووٹ نہیں دینگے کونسل کا الیکشن آزادکشمیر کی تاریخ کابد ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے چونکہ ایک جماعت کے ممبران اسمبلی اپنی مدت کو آخری سمجھتے ہوئے آئندہ کا خرچا پورا کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خرابیوں کی بنیاد رکھی جو کرپشن اس دور میں ہوئی اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا بلاول بھٹو کو موجودہ صورتحال میں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کرپشن کیخلاف دوسروں پر الزام لگائیں وہ صفائی کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں اگر جماعت کا صدر نہ ہوتا تو موجودہ حالات میں اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جاتا چونکہ جس جماعت کا صرف ایک رکن اسمبلی ہے اس نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے
Scroll To Top