بے نظیر بستیاں قاسم مجید کھا گیا،وزیر اعظم کے اپنے ہی حلقے میں عدم اعتمادی کا طوفان،اندراہ کلاں سے پیپلز پارٹی کا صفایا

Mirpur pOLITICS

اسلام گڑھ(نمائندہ عدالت)چوہدری مجید کو پہلا بڑا سیاسی جھٹکا،اندراہ کلاں کے اہم راہنماؤں سمیت درجنوں کارکنوں نے پیپلزپارٹی کو خیر آبادکہہ دیااکتیس سال چوہدری مجید کا ساتھ دے کر بڑا گناہ کیا جس کا کفارہ آمدہ الیکشن میں ادا کر دیں گے پانچ سال سے چوہدری مجید ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر فائز مگر کارکنوں سے انتہائی گھٹیا اور ذلت آمیز زبان کا استعمال کرتے رہے۔اسلام گڑھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا جس کو چوہدری مجید اپنا ماتھا کہتے تھے پانچ سال اس کو نظر انداز کیا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ،بے نظیر بستیوں،ڈیول کیرج کے وعدئے جھوٹ ثابت ہوئے،کسی غریب کا بیٹا بھرتی نہیں ہوا بھرتی وہی ہوا جس نے قاسم مجید ،رشید بیا اور خضرالرحمن کو پیسے دئیے جن لوگوں نے ووٹ دئیے چوہدری مجید نے وزیر اعظم بن کر ان پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کروائے۔بے نظیر بستیاں بھی قاسم مجید کھا گیا۔آمدہ الیکشن میں ہر گلی محلے میں چوہدری مجید کا مقابلہ کریں گے۔اندراہ کلاں ،نیو ٹاون اور بڑجن کے راہنماؤں کامشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم چوہدری مجید کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے علاقہ اندراہ کلاں سے بھی چوہدری عبدالمجید کو شدید دھچکا لگ گیا۔اندراہ کلاں سے مولوی چوہدری محمد عارف،ماسٹر محمد رفیق،چوہدری ابوذر،چوہدری محمد مطلوب،چوہدری محمد مہربان ٹرانسپورٹر،بابو محمد مہربان ،عبدالواجد،شاہد محمود ،حاجی محمد نواز ،مسعود حسین،نیوٹاون اسلام گڑھ سے ٹھیکیدار ماسٹر محمد یونس اور بڑجن سے ٹھیکیدار عبدالحمید نے اسلام گڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے درجنوں ساتھیوں سمیت چوہدری مجید اور پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید سے ہماری 31سالہ رفاقت رہی مگر ان کی کارکردگی کا ہمیں پہلی بار علم ہوا ہے جب وہ وزیر اعظم بنے ہیں وہ گزشتہ چار انتخابات سے اسلام گڑھ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کر رہے تھے مگر وزارت عظمی کی کرسی پر پہنچ کر ہسپتال تو دور کی بات وہ اسلام گڑھ میں ایک ڈاکٹر تک نہیں دے سکے اسلام گڑھ کے تمام سکولوں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور متاثرین منگلا ڈیم کے بچے کرائیے کی عمارتوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں متاثرین منگلا ڈیم سے کیے گئے وعدہ پورئے نہیں ہو سکے اور نیو سٹی میں سڑکیں اور سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں چوہدری مجید بے نظیر بستیاں کہنے کا کہتے تھے مگر بے نظیر بستیاں ان کا بیٹا قاسم مجید کھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں کارکنوں کے ساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور جن لوگوں نے چوہدری مجید کو ووٹ دئیے ان کے خلاف مقدمات کیے گئے اور انہیں ٹارچر سیلوں میں جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیامیرپور اسلام گڑھ روڈ چوہدری مجید نہیں بلکہ میاں نواز شریف کی مہربانیوں کی وجہ سے بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے کمیونٹی ہال کو مجید نے محض اپنی رہائش گاہ بنوانے کے لیے توڑ دیا ہے اسلام گڑھ میں ریسٹ ہاوس نہ بنانا چوہدری مجید کا بغض ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے چوہدری مجید کا اکتیس سال تک ساتھ دے کر بڑا گناہ کیا ہے جس کا کفارہ ہم آنے والے الیکشن میں ادا کر دیں گے۔
Scroll To Top