AKNS کے نائب صدر ذوالفقار بٹ کو اغواء کرنے کی کوشش کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ،ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

AKNS

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) اے کے این ایس کے نائب صدر ذوالفقار حسین بٹ کو اغواء کرنے کی کوشش کیخلاف سینٹرل یونین آف جرنلسٹ ،مرکزی ایوان صحافت ،سول سوسائٹی ،تاجربرادری اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا زبردست احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ ،اغواء کاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری اور معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ ،ہفتہ کی شب مظفرآباد کے مصروف چوک بنک روڈ گیلانی چوک میں 4سے 5نامعلوم افراد نے سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کو اغواء کر نے کی کوشش کی ۔مزاحمت پر تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر ذوالفقار بٹ کو اغواء ہونے سے بچا یا ،اس واقع کی باقاعدہ رپورٹ تھانہ سٹی میں دی گئی تاہم 48گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے واقع کی ایف آئی درج کی اور نہ ہی کوئی ملزم گرفتار ہوا ،جس پر صحافتی تنظیموں ،وکلاء ،تاجراور سول سوسائٹی نے گزشتہ روز سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاججی دھرنا دیا اور مظاہر ہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی سید آفاق حسین شاہ ،ظہیر جگوال ،راجہ وسیم ،جاوید چوہدری ،اشتیاق احمد میر ،اقبال میر ،تاجر رہنماشوکت نواز میر ،میر افضال سلہریا ،پی ایم ایل این کے ڈاکٹر مصطفی بشیر ،تحریک انصاف کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمن ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر ارم قریشی ،ایس ایل ایف کے احسن اسحاق ،کے ایس ایف کے ملک وسیم ،قوم پرست رہنما وقار کاظمی ایڈوکیٹ ،ایم ایس ایف کے سردار عامر ،راجہ شفیق انقلابی ،نصرالسلام ،طاہر میر ،راشد شیخ،رفاقت زمان ،محمود بیگ ایڈوکیٹ ،بشیر لو ن ،زاہد مغل ،مختار احمد مغل ،زعفران اعوان ،میر بابر،احمد بٹ سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بٹ کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے دارالحکومت کی پرامن فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اہل قلم کو مرغوب نہیں ہونے دیں گے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام سیاسی کارکن اور سول سوسائٹی اور وکلاء ان کے ساتھ کے کے ساتھ ہیں صحافیو ں کے خلاف اس طرح کے حربے ناقابل برداشت ہیں اخباری مالکان اور صحافیوں کے خلاف اس طرح کے منفی اقدام سے خطے کے اندر انا کی پھیلا رہی ہیں بعض قوتیں یہاں کا امن خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں معز ز اور پرامن شہریوں کے خلاف اسطرح کے اقدام سے منفی تاثر پیدا ہورہا ہے ذوالفقار بٹ کو اغواء کرنے کی مذموم کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف اگر تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کاروائی نہ کی گئی تو آزاد کشمیر بھر میں اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا مقررین نے حکومت آزاد کشمیر اور زمہ داران سے مطالبہ کیا کہ 48گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی درج نہ کرنا ملوث عناصر کو گرفتار کر نے مین کون سے عناصر ملوث ہیں ،اگر زوالفقار بٹ کو انصاف نہ ملا تو تمام صحافتی ادارے تنظمیں ،سول سوسائٹی ،وکلاء ،تاجر ،سمیت طلبہ تنظیمیں سراپا احتجاج بن جائیں گی ،اس موقع پر مظاہرین نے پریس کلب سے دربار سہیلی سرکار تک جلو س نکالا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
Scroll To Top