فاروروڈ بلاک کو منانے بیرسٹر سلطان بیرسٹر مظفرآباد پہنچ گئے،روٹھے کارکنوں کو منانے کی کوششیں

Brstr sltaan

مظفرآباد( کے این آئی)پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کی اندرونی کشمکش ۔۔بیرسٹر سلطان مظفرآباد پہنچ گئے،پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیرفا روڈ بلا ک کا مظفرآباد میں اہم اجلاس بیرسٹر سلطان پا کستا ن تحر یک انصاف آزاد کشمیر فا رورڈ بلا ک کے سنٹر ل آرگنا ئز ر خو رشید احمد عبا سی کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے ہنگامی طور پر مظفرآباد پہنچ گئے۔پرانی پی۔ٹی۔آئی کے تمام رہنماوں سے رابطے،آئی۔ایس۔ایف،یوتھ ونگ اور ویمن وونگ سے بھی رابطے، عمران خان کا جلسہ کروانے کے لیے پلانگ یاد رہے کہ عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ ختم ہونے تک کشمیر کا رخ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ بیرسٹر سلطان پا کستا ن تحر یک انصاف آزاد کشمیر فا رورڈ بلا ک کے سنٹر ل آرگنا ئز ر خو رشید احمد عبا سی کو تنہا کر کے فاروڈ بلاک کو عمران خان کے جلسے سے قبل واپس پارٹی میں ضم کروانا چاہتے ہیں۔خو رشید عبا سی کو شا ہ محمو د قر یشی اور پاکستان میں نظریاتی گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے بیرسٹر سلطان انہیں پارٹی سے نکالنے کی کوشش میں ناکام رہے،اب ان کے تمام ساتھیوں کو ساتھ ملا کر انہیں مجبور کرنا چاہتے ہیں۔رواں ہفتہ پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کی پارٹی سیاست کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Scroll To Top