مجھ میں اور طارق فاروق میں کوئی تفریق نہیں،عتیق خان چھوٹو رام،ہمارا دشمن صرف ہماران نفاق ہو سکتا ہے :فاروق حیدر

Farooq Haidar

بھمبر (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر اپوزیشن لیدر راجہ فاروق حیدر خان نے بھمبر میں مسلم لیگ نون کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھمبر کی تین سیٹیں ہیں لیگ کو یہ تینوں نشستیں چاہئیں مجھے صرف اور صرف لیگ کی جیت چاہئیے عتیق احمد خان چھوٹو رام ہے ہمارا دشمن صرف ہمارا نفاق ہو سکتا ہے ایک سیاستدان ناچ ڈانس کے ذریعے ووٹ مانگتا ہے لیکن بھمبر مردوں کی سرزمین ہے انشا اللہ اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے بھمبر میں جاٹ اور راجپوت دو بڑے قبائل ہیں دیگر قبائل بھی ہیں لیکن یہ قبائل تعصب کے لئے نہیں بلکہ پہچان کے لئے ہیں چوہدری نیاز احمد، بریگیڈیر شیر احمد ستارہ جرات ،بریگیڈئر حبیب الرحمن راجہ مقصود سابق کمشنر چوہدری صحبت علی حاجی محمد یوسف ، کئی بیوروکریٹ اور کئی نامور شخصیات اس ضلع نے پیدا کی ہیں مجھ میں اور طارق فاروق نے کوئی ی تفریق نہیں ہم دونوں کے بیچ سے ہوا بھی نہیں کر سکتی ، اسمبلی کا سارا کام طارق فاروق نے سنبھالا ہو اہے لوگ وسوسے ڈالتے ہیں لیکن آج کا یہ اجتماع اس بات کا غماز ہے کہ یہ وسوے دم توڑ چکے ہیں ہمارا کام آگے بڑھنا ہے جو ایک کٹھن کام ہے ہم نے لات ومنات کے بت توڑنے ہیں وہ علاقے اور ملک ترقی نہیں کرتے جہاں اس طرح کی تقسیم کی جاتی ہے ۔1996کا الیکشن اپنی مثال آپ ہے ان بھائیوں کی شمولیت سے وہی ماحول گرم ہو گا میاں نواز شریف سے ہم نے کہا ہے کہ بھمبر میں زرعی یونیورسٹی دیں جاتلاں سے چھمب تک لہلہاتے کھیت ہوں گے یہاں کارخانے ہی کارخانے ہوں گے ، جی ٹی روڈ کے قریب ہیں آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت بنے گی پاکستان میں میاں واز شریف اور مسلم لیگ نون چوتھی بار بھی حکومت بنائے گی آج مزدوروں اور کسانوں کا دن ہے انشا اللہ اس ملک میں محنت کشوں کا مستقبل ہو گا دس پندہ سالوں میں یہاں ترقی ہی ترقی ہو گی اب ہم نے بھی بھمبر کے لوگوں کو کچھ دینا ہے ہمارا مقابلہ چوروں اور ٹھگوں کی حکومت سے ہے بلاول بھٹو کی تقریر سن کر خوشی نہیں ہوئی ہم ان کی ماں اور نانا کی عزت کرتے ہیں شملہ معاہدہ کس نے کیا تھا کشمیر ہاؤس کے بورڈ کس نے اتروائے تھے اس ملک کو کس نے توڑ پہلا سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کون بنا ، کس نے اسمبلی سے لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نکالاتھا، ہمارے خاندانوں میں تو محکمہ مال میں والد کا نام چلتا ہے مجید ٹھگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے کشمیریوں سے کیا کچھ نہیں کیا مجید نے ہمیشہ اپنی ماں اور بہن کا گوشت کھایا ہے تم نے وزیر اعظم ہو کر ہمیشہ پاؤں پکڑے ہیں ، عدالت پر دباؤ ڈال رہا ہے مجید کہتا ہے بھمبر کے لوگوں کی ماں پر بھی یقین نہیں ہے ایسے لوگوں کو کیسے ووٹ دو گے بھمبر کے غیور لوگوں کے بارے میں مجید بکواس کرتا ہے آپ لوگوں نے شیر کو ووٹ ڈالنا ہے مجھے کسی عہدہ کی ضرورت نہیں کوئی لالچ نہیں آپ سے کہتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کی شمولیت ہمارے لیے باعث افتخار اور برکت ہے سالار قافلہ ایم این اے عابد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے وجود میں آنے کے بعد الیکشن مہم میں بھمبر آیا تو میری شدید خواہش تھی کہ راجہ محمد اقبال اور راجہ محمد رفیق ہماری جماعت کا حصہ بن کر ہمارے شانہ بشانہ چلیں لیکن بدقسمتی سے برادری کی مجبوریاں آڑے آتی رہیں ووٹ کی پرچی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے برادریوں کی مجبوری ترقی کی طرف نہیں بلکہ جہالت کی طرف لے جاتی ہے مسلمانوں کی ذلت کی وجہ ہماری آپس کی تقسیم ہے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ نہیں بنا سکے کیونکہ آج بھی پنجابی بلوچی سندھی کشمیری میں بٹے ہوئے ہیں پاکستان میں بار بار آمریت مسلط کی گئی پاکستان کو ایٹمی قوت ایک منتخب سیاسی حکومت نے بنایا موٹر وے جمہوری حکومت نے دیا ، اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی منتخب جمہوری حکومت نے دیا، گری ہوئی معیشت کو سنبھالا دیاکچھ لوگوں کو آج پھر جمہوری حکومت نہیں چاہئیے کبھی دھرنے دیتے ہیں کبھی پانامہ لیکس کی سازش تیار کرتے ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرونا چاہتے ہیں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا وجود الکوحل اور کرپشن سے بھرا پڑا ہے یہاں 45فیصد تک کرپشن اور کمیشن کھایا جارہا ہے حرام کا لقمہ کھانے والا کشمیری مظلوموں کی بات اقوام متحدہ میں نہیں کر سکتا ،کشمیر کو آزاد کروانا ہے آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں تو ووٹ قومی امانت ہے اس میں خیانت نہ کرو راجہ فاروق حیدر کو وزیرا عظم بنانا پڑے گا سیاست خدمت ایماندار کارکردگی لوگوں کے مسائل حل کرنے کا نام ہے پانچ سال تک سوتے رہنے کے بعد ووٹ نہیں ملتے برادری کے بتوں کو پاش پاش کر دو برنالہ سے مظفرآباد تک موٹر وے بنے گی لیکن آپ نے اپنے ووٹ کا استعمال مسلم لیگ نون کے حق میں کرنا ہے جلسہ میں شریک ہونے والے معززین علاقہ میں چوہدری وحید الرحمن گورسیاں چوہدری محمد اسلم پنڈی، چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ، چوہدری نوازش دھندڑ کلاں ، راجہ محمد ادریس برطانیہ، راجہ فیض طوطی، راجہ افتخار احمد، چیئرمین مالک، راجہ محمد حنیف، راجہ راشد عظیم،صوفی محمد رشید سابق چیئرمین ، حاجی قیوم، مرزا محمد اجمل جرال، راجہ سہیل شمیم راجہ محمد اسحاق پنجیڑی، ناسر نواز ہیڈ ماسٹر نزیر احمد ، ممبر غلام حسین ، چوہدری محمد اکرم پتھورانی ے علاوہ سینکڑوں افراد شامل تھے جلسہ کی صدارت تحصیل صدر راجہ اظہر اقبال کر رہے تھے جلسہ سے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد فاضل ڈھیرا، انجینئر چوہدری رضوان انور، راجہ فاخر ایڈووکیٹ، راجہ مسعود اسلم، راجہ محمد اقبال کوٹ چباں، راجہ لیاقت پوٹھی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا

 

Scroll To Top