حکمرانوں کی جھوٹی طفل تسلیوں سے عاجز اہلیان گڑھا کھیڑاں کا الیکشن2016کے بائیکاٹ کا اعلان

g

بھمبر(بیورورپورٹ)علاقے کی پسماندگی اور سیاستدانوں کی بار بار وعدہ خلافی ،یوتھ ونگ اوراہلیان گڑھا کھیڑاں کامشترکہ طور پر الیکشن 2016کابائیکاٹ کرنے کا اعلان،پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگارفراہم کیا جائے ،گاؤں کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں پختہ کیاجائے ،لنک روڈ کی از سر نوپختگی ،گرلز پرائمری سکول،فرسٹ ایڈ پوسٹ ،جنازہ گاہ کی چار دیواری اور اس کے لیے راستے کی تعمیر ہمارے اصل مسائل ہیں ،انہیں حل کیا جائے ،اتفاق ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے بلائے گئے گاؤں کے نوجوانوں اور بزرگوں نے ایک بڑے اکٹھ میں چارٹر آف ڈیماند پیش کر دیا ،اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو گڑھا کھیڑاں کے لوگ کسی سیاسی لیڈر کو ووٹ نہیں دیں گے تفصیلات کے مطابق حلقہ بھمبر کے گاؤں گڑھا کھیڑاں کے نوجوانوں اور بزرگوں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں الیکشن 2016کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ،اس حوالے سے مقامی طور پر قائم سماجی تنظیم اتفاق ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے نوجوانوں اور گاؤں کے بزرگوں کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں چیف آرگنائزر وقار رفیق ،طارق محمود صدر ،یاسر اکرم نائب صدر ،عدنان بشیر ،ابرار ندیم ،سائیں شاہد ،محمد فیض ،محمد الطاف ،یاسر عرفات ،ناصر محمود ،یاسر بشیر ،وقاص رفیق ،مبشر اقبال ،ابرار اقبال ،اویس صادق ،محمد خلیل ،شمریز رفیق ،عمران خان ،محمد افضال ،ثاقب محمود ،اظہر محمود ،نعیم عزیز،محمد عاصم ،عدیل اشرف ،وسیم ذوالفقار ،علی رضا ،ثناء اللہ ،اظہر اقبال ،محمد اجمل ،حسنین بشیر ،شعبان امانت ،بشارت عزیز ،محمد نوید سمیت گاؤں کے نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر گاؤں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اورمقررین نے کہا کہ گڑھا کھیڑاں علاقے کا سب سے پسماندہ گاؤں بن چکا ہے ،نہ یہاں تعلیم کی سہولتیں ہیں ،نہ صحت کی کوئی سہولت میسر ہے،گاؤں کے نوجوان پڑھ لکھ گئے ہیں انہیں ملازمتیں نہیں مل رہیں ،گاؤں کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں ،جن سے رات کے اوقات میں گزرنا تو دور کی بات دن میں گزرنامحال ہو چکا ہے ،لڑکیوں کی بنیادی تعلیم کے لیے کوئی ادارہ نہیں ،کسی زمانے میں گاؤں کو لنک سڑک تو مل گئی لیکن آج لگتا یہ ہے کہ یہ مغلوں کے دور کی ایک یادگار ہے ،لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے مسائل ہیں ،جنازہ گاہ کی چار دیواری ہے اور نہ ہی اس کو جانے کے لیے کوئی پختہ راستہ درحقیقت گڑھا کھیڑاں مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے الیکشن کے دنوں میں سیاستدان آتے ہیں ،سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں ،وعدے کیے جاتے ہیں لیکن پھر وہ پانچ سال تک اپنا چہرہ نہیں دکھاتے اور انہوں نے کہا کہ گڑھا کھیڑاں کے لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے مسائل حل ہونے تک وہ کسی سیاستدان کو ووٹ نہیں دیں گے ،بلکہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے ۔
Scroll To Top