میرپور میں ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 168گاڑیوں کے چالان،74ہزار روپے کے جرمانے

Mirpur Traffic Police

میرپور(ماجد چوہدری)ٹریفک پولیس میرپور کا قانون شکنوں کو رگڑا جاری، ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 168چالان،74ہزار روپے کے جرمانے،کئی کو آئندہ کیلئے سخت ترین وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکام بالا کے خصوصی احکامات پر انسپکٹر ٹریفک پولیس مرزا نسیم نے دوران چیکنگ قانون شکنی کے مرتکب 168 گاڑی ڈرائیوران اور مالکان کے چالان کرنے کے ساتھ 74ہزار روپے کے جرمانے کر ڈالے ، کارروائی بدوں ہیلمٹ ، بدوں کاغذات ، اوور لوڈنگ کے ذمرے میں آنے والے افراد کیخلاف کی گئی جبکہ گاڑیوں سے ٹیپ ریکارڈر اور ساؤنڈ سسٹم بھی اتار لئے گئے
Scroll To Top