‘ بلدیاتی اورصوابدیدی عہدوں پرتعینات تمام افراد کویکم مئی سے فارغ کرنے کااصولی فیصلہ

Suspened

مظفرآباد(آئی این پی) بلدیاتی اورترقیاتی اداروں اورصوابدیدی عہدوں پرتعینات تمام افراد کویکم مئی سے فارغ کرنے کااصولی فیصلہ کرلیاگیا باخبرذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آزادکشمیرنے وفاقی حکومت کے شدید دباؤ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھانے کافیصلہ کیاہے ترقیاتی اداروں کا چارج کمشنرز اورکارپوریشن ٗ ضلع کونسل کے چارج ڈپٹی کمشنر کے سپرد دیئے جانے کاامکان ٗ لبریشن سیل آزادجموں وکشمیر میں تعینات 300سے زائد جیالوں کی فراغت نامے تیارہوچکے ہیں یکم مئی کوسرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کاامکان ٗ تمام سیاسی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چیف الیکشن کمشنر آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی یکم مئی سے دورہوجائے گی ۔
Scroll To Top