سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک اور منشیاتی کو دھر لیا

mirpur crime

میرپور(راجہ شفاقت+ماجد چوہدری )سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک اور منشیاتی کو دھر لیا، ایک کلو گردا چرس بھی برآمد کر لی، مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آٗی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروشوں کی نشاندہی پر انچارج سی آئی اے سٹاف عمار ڈار نے ہمراہ نفری چھاپہ مار کر محمد شبیر ولد محمد حسین قو م جٹ ساکن کوٹلی کو گرفتار کر کے ایک کلو گردا چر س برآمد کر لی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شرو ع کر دی گئی ، گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش سے اہم انکشافات متوقع، عوامی و سماجی حلقوں کا انچارج سی آئی اے پولیس کو خراج تحسین
Scroll To Top