آزادکشمیر احتساب بیورو ان ایکشن ‘ دومیشی پل کے کام بندش کانوٹس لے لیا‘ محکمہ کے آفیسران طلب

Judicial gavel and law book

مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر احتساب بیورو ان ایکشن ٗ دومیشی پل کے کام بندش کانوٹس لے لیاگیا محکمہ کے آفیسران کوقانون کے کٹہرے میں طلب کرلیاگیا کرپشن لوٹ مارکاحساب دو چیئرمین احتساب بیورو راجہ غضنفرعلی نے گزشتہ دنوں ایک شہری کی درخواست پرنوٹس لیتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کو ہدایت جاری کی کہ فوری طورپر دومیشی پل کے کام کی بندش کاجواب دیں اس سے قبل اس پل سے پانچ قیمتی انسانی جانیں دریابرد ہوچکی ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کیامزید انسانی جانیں ضائع کرناچاہتاہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اندر ایک ہفتہ کام کی معیار اورفنڈز کی اجرائیگی کابندوبست کریں بصورت دیگرتحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ٗ معزز شہری نے محکمہ کے آفیسران پرلوٹ کھسوٹ سمیت ٹیکس چوری کے الزامات عائد کررکھے تھے جس پرمنصوبوں کی چھان بین کافیصلہ کیاگیاہے جوبھی ملوث پایاگیا وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
Scroll To Top