وہ 9 خطرناک بیماریاں جن کا علاج آپ لیموں، نمک اور کالی مرچ اکٹھے استعمال کرکے باآسانی کرسکتے ہیں

lemoنیویارک(نیوزڈیسک) لیموں، کالی مرچ اور نمک کے ذریعے کافی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے اور اگر انہیں ملاکر کھایا جائے تو 9بیماریوں سے آپ بچ سکتے ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
1۔گلے کی سوزش
اگر آپ کے گلے میں تکلیف ہے تو ایک بڑا چمچ لیموں کا رس لے کر ،آدھا چھوٹا چمچ کالی مرچ اور ایک چمچ نمک لے کر نیم گرم پانی میں ڈالیں۔اس پانی سے دن میں دو تین بار غرارے کرنے سے گلے کی سوزش ٹھیک ہوجائے گی۔
2۔بند ناک
کالی مرچ کو زیرے،دارچینیاور الائچی کے ساتھ ملاکر اچھی طرح باریک کریں اور اس پاﺅڈر کو سونگھیں۔آپ کو ایک دم چھینکیں ضرور آئیں گی لیکن آپ کی بند ناک کھل جائے گا۔
3۔پتے کی پتھری
اگر آپ کے پتے میں پتھری ہوجائے تو اس کے لئے آپریشن کیا جاتا ہے لیکن آپ چاہیں تو تین حصے زیتون کا تیل، ایک حصہ لیموں کا رس اور کالی مرچ لے کر پینے سے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
4۔منہ کے چھالوں کے لئے
نیم گرم ایک کپ پانی میں ایک بڑا چمچ Himalayanنمک ڈال کر کُلی کرنے سے منہ سے بیکٹیریا نکل جاتے ہیں اور چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
5۔وزن میں کمی
ایک چوتھائی چھوٹا چمچ کالی مرچ ،دو بڑے چمچ لیموں کا رس اورایک بڑا چمچ شہد کو نیم گرم پانی کے گلاس میں شامل کریںاور صبح کے وقت پی لیں۔ان اشیاءکی وجہ سے میٹابولزم تیز کام کرے گا اور وزن کم ہونے لگے گا۔
6۔متلی کے لئے
اگر آپ کا پیٹ خراب ہواور متلی ہونے لگے تو اس ایک چمچ تازہ لیموں کے رس اور چھوٹا چمچ کالی مرچ کا لے کر اسے نیم گرم پانی میں حل کرکے پی لیں،کچھ دیر میں طبیعت سنبھل جائے گی۔
7۔دمے کے لئے
اگر آپ کے کسی جاننے والے کو یہ شکایت ہوتو یہ نسخہ ضرور یاد رکھیں۔10ثابت کالی مرچ،دولونگ اور15تلسی کے پتے لے کر انہیں ابلے ہوئے پانی کے ایک کپ میں ڈالیں۔15منٹ تک ان اجزاءکو پانی میں رہنے دیں اور پھر چھان کر جار میں ڈالیں اور دوبڑے چمچ شہد ڈال کر ڈھک کر ٹھنڈا ہونے دیں۔اسے دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے دمے سے کافی افاقہ ہوگا۔
8۔دانت کا درد
آدھ چمچ کالی مرچ اور لونگ کا تیل لے کر مکس کریں اور درد والے دانت پر لگانے سے درد ٹھیک ہونے لگے گا۔اس دوران تیزابی کھانوں سے بھی پرہیز کریں۔
9۔نکسیر کے لئے
روئی پر لیموں کا رس لگاکر اسے نتھنوں میں رکھیںاور سر کو تھوا سا خم دیں۔جب خون رک جائے تو روئی کونکال لیں۔

Scroll To Top