پیما ، الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھمبر شہرمیں 7واں سکینہ عزیزدو روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا ،تین سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا

eye

بھمبر(بیورورپورٹ)پیما ، الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھمبر شہرمیں 7واں سکینہ عزیزدو روزہ فری آئی کیمپ،بھمبر سمیت مختلف علاقوں سے مریضوں کا رش،پروفیسر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہلے روز 300مریضوں کا مفت معائنہ کیا،90کی سرجری مکمل کر لی گئی۔مریضوں کی آنکھوں کا مکمل چیک اپ، لینز،عینکیں اور ادویات مکمل فری ،کھانے کا بھی اہتمام،68سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر دیے گئے ،مگر سرکاری اسپتالوں میں غریب کے لیے مفت کی ایک گولی بھی دستیاب نہیں،صحت کی سہولتیں پہنچانا ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،اگر یہ ذمہ داری نبھائی جاتی تو آج اس طرح کے کیمپوں کی ضرورت نہ پڑتی، جماعت اسلامی تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو چکی ہے،عوامی طاقت سے چہرے نہیں نظام کی تبدیلی لائیں گے ۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر و امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبرڈاکٹر ریاض احمد مرزا کا آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق پیما ، الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام قاسمی اسپتال میں 7واں سکینہ عزیزدو روزہ فری آئی کیمپ شروع ہو گیا ہے ،جس میں پری آئی اور میڈیکل کیمپوں ڈھیری وٹاں ،کس کھڈوڑہ ،کسگمہ ،پنجیڑی ،دھندڑ ،مغلورہ ،سنگڑھ پھلواڑی اور رنڈیام کے دوران سلیکٹ مریضوں کی آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا گیا ،پروفیسر ڈاکٹر انتظار حسین بٹ کی قیادت میں ڈاکٹر مظہر اقبال ،ڈاکٹر عطاء اللہ قاسمی ،ڈاکٹر شمشاد احمد آئی سپیشلسٹ سروسز اسپتال،ڈاکٹر خالد جمال پر مشتمل5رکنی ٹیم نے 3سومریضوں کا فری چیک اپ کیا ،اس موقعہ پرپہلے روز90مریضوں کی آنکھوں کی سرجری بھی کی گئی،اس دوران مریضوں کے مکمل فری چیک اپ کے علاوہ لینز ،عینکوں اور ادویات کی بھی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں ،POBٹرسٹ اور پاک ٹرسٹ کے تعاون سے لگنے والے اس آئی کیمپ میں صبح سے ہی مریضوں کا رش رہا ،اس موقعہ پر الخدمت فاؤنڈیشن ،جماعت اسلامی اور پیما کے رضا کار آنے والے مریضوں کی رجسٹریشن کرتے رہے ،جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن و امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا ،ڈاکٹر عبدالرحمان صدر پی ایم اے ضلع بھمبر،ڈاکٹر مظہر اقبال صدر پیما آزادکشمیر ،امیر شہر جماعت اسلامی چوہدری محمد علی اختر،چوہدری فرید احمد صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن راجہ بدر حسین خود مریضوں سے ملتے رہے اور انہیں مکمل گائیڈ کرتے رہے ،اس سے قبل دو روزہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا کہ حکمرانوں کی عدم دلچسپی سے عوام بدحالی کا شکار ہیں ،صحت سمیت انہیں ہر شعبہ میں سخت مسائل کا سامنا ہے،ستم ظریفی یہ ہے سالہا سال سے اقتدار پر قابض طبقہ انہیں پانچ سال بعد ووٹ لینے کے لیے منہ دکھاتا ہے،اڑسٹھ سالوں میں صحت کے شعبہ پر اربوں ،کھربوں روپے خرچ کیے گئے ،مگر کچھ حاصل نہ ہوا ،اسپتالوں کا برا حال ہے ،وہاں آنے والی ادویات اشرافیہ کھا جاتا ہے ،لیکن جماعت اسلامی غریب کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ،اقتدار میں آئے توگزشتہ سالوں کا نہ صرف حساب کتاب لیں گے،بلکہ غریب کے لیے صحت کی مثالی سہولتیں فری دیں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے آج جماعت کی ذیلی تنظیموں سمیت ان سے منسلک ادارے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ غاصب حکمرانوں سے جان چھڑانے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔اس موقعہ پر چیف آرگنازئر آئی کیمپ ڈاکٹر عطاء اللہ قاسمی نے بھی خطاب کیا اور کیمپ کے آغاز پر دعائے خیر مانگی گئی۔
Scroll To Top