تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں؟ این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا

تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یا بندش سے متعلق فیصلے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔

تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کہہ چکے ہیں کہ جو فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے حکام اور این سی او سی کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔

اس حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ علما کی تجاویزکی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران ضوابط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Scroll To Top