Death News

نیلم (بیورورپورٹ) وادی نیلم کے علاقے کٹن میں دو نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت پل لگاتے ہوئے حادثہ کا شکار نالہ جاگراں میں جاگرے لاشیں برآمد اہل علاقہ کا لاشیں شاہراہ نیلم پر رکھ کر چھے گھنٹے تک تاریخی دھرنا نیلم کی فضاء سوگوارایس پی نیلم کی طرف سے سات دن کی مہلت پر احتجاج موخر تدفین کردی گی ۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کٹن سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان طالبعلم مشکور بٹ ، اظہاربٹ جوکہ اہل علاقہ کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر کے عمل میں مصروف تھے کہ پل کا انکر ٹوٹنے

​​​​​​​سے دونوں نالہ جاگراں میں جاگرے اور جاں بحق ہوگے جن کی لاشوں کو نالہ جاگراں سے مقامی رضاکاروں نے نکال لیا ورثاء اور اہل علاقہ کا لاشیں کنڈ ل شاہی چوک میں رکھ کر چھے گھنٹے تک احتجاجی دھرنا رات گئے تک دھرنا جاری رہا وزیر اعظم فاروق حیدر خان اور سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے وعدہ اور اعلان کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہوسکا احتجاجی دھرنے سے صادق عادل ، سلطان پیرزادہ ، صادق شاہ ، حیات اعوان ، حافظ عبدالتواب ، قاری عبدالوہاب ، شیروان شیخ، کلیم زاہد ، سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا
Scroll To Top