Muslim Hands News

میرپور (نمائندہ خصوصی)مسلم ہینڈز میرپور کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجر کاری مہم زور و شور سے جاری، مسلم ہینڈز کی طرف سے چنار اور مختلف قسم کے پودے ضلع میرپور کے علاوہ پورے آزادکشمیر میں لگائے جا رہے ہیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے مسلم ہینڈ ز کی طرف سے ہر سال شجر کاری کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پورے آزادکشمیر میں پھل دار اور دیگر پودے لگائے جاتے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے لگائے گئے پودوں نے پھل بھی دینا شروع کر دیئے ہیں جو کہ مسلم ہینڈز اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے مسلم ہینڈز کے منیجر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مسلم ہینڈز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری بھائیوں کا جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ دیتے ہیں زلزلہ ہو یا کوئی آفت مسلم ہینڈز ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے اور ہمیشہ دکھی انسانیت کی مدد کرتی رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز میرپورکی طرف سے نہ صرف میرپور بلکہ پورے آزادکشمیر میں شجری کاری مہم زور و شور سے جاری ہے مسلم ہینڈز کی طرف سے قیمتی پودے لگائے جا رہے ہیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے مسلم ہینڈز اور ان کی پوری ٹیم مبارک کی مستحق ہے جنہوں نے یہ کام شروع کیا جس کی اشد ضرورت تھی زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت مسلم ہینڈ نے ہر موقع پر اپنے بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر پورے آزادکشمیر کے عوام مسلم ہینڈز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Scroll To Top