آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے ذریعے معاشی انقلاب میرا خواب تھا ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید

156616_107614915979094_100001917588364_64196_2838072_n

مظفرآباد(09اپریل 2016ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایجوکیشن کے ذریعے معاشی انقلاب میرا خواب تھا ،برسر اقتدار آتے ہی اس خواب کو تعبیر یں دیں ۔ایجوکیشن کے ذریعے ہی خطے میں معاشی انقلاب آسکتا ہے ۔آزاد کشمیر میں تعلیم کے ذریعے معاشی انقلاب کے ویژن کو عملی جامع پہناتے ہوئے آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز ،وویمن یونیورسٹی سمیت 5یونیورسٹیاں اور کیڈٹ کالج قائم کیے ،تعلیمی اداروں کو پ گریڈ کیا ،آج آزاد کشمیر کے عوام کو دور دراز پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں ۔آزاد کشمیر میں پاکستان کی طرز پر قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جا رہا ہے ،آزاد کشمیر میں جو ایجوکیشن پیکج دیا اس سے آزاد کشمیر میں معاشی انقلاب آئے گا اور آزاد کشمیر کے عوام کیلئے تعمیر و ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی اور خطہ تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی پارٹی لیڈر شپ کا ویژن تھا جس کو عملی جامع پہنایا گیا ،آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹس دیے جس سے بلاتخصیص آزاد کشمیربھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر گزشتہ روز عوامی وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر سے استحصالی کلچر کا خاتمہ کیا اور برادریوں کے نیٹ ورک توڑے ،آزاد کشمیر میں مساوات پر مبنی معاشرے کی بنیاد رکھی اور قانون اور انصاف کی حکمرانی قائم کی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح بہبود اور ترقی ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کریں گے اور ریاستی تشخص پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کے باغیرت عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ،عوام سے وعد ہ ہے کہ ان کے حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے ۔تحریک آزاد ی کے بیس کیمپ کو معاشی خوشحالی کے ٹریک پر لے آئے ہیں اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مزید میگاپراجیکٹس دیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت آزاد کشمیر میں ایکسپوز ہو چکی ہے ،مصنوعی بیساکھیوں کے سہارے اقتدار حاصل کرنے والے اور مغربی کلچر کے دلدادہ سیاست دانوں کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ۔آزاد کشمیر کے ان سابق حکمرانوں کا نہ تو کوئی ویژن ہے نہ عقیدہ و نظریہ جنہوں نے اقتدار کے حصول کیلئے ریاستی تشخص داؤ پر لگا دیا ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریے اور عقیدے کی سیاست کرتی ہے ،اقتدارکبھی ہماری منزل نہیں رہا ،انسانیت کی فلاح و بہبود ہمارا ایجنڈا ہے اوراس ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ،آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ۔منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے انتخابات ہائی جیک کرنے کے ن لیگ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے ،2016ء کے انتخابات میں دوبارہ حکومت بنا کر عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کریں گے اور آزاد کشمیر کے عوام نے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے جو جو خواب دیکھے ہیں ان سب کو تعبیریں دیں گے ۔
Scroll To Top