چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

میرپور (عدالت نیوز)چوہدری تحسین احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار میرپور نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اظہر سلیم بابر،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری قانون و انصاف آزاد جموں و کشمیر کیخلاف توہین عدالت درخواست سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں دائرکردی،کیس کی پیروی آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دان خالد رشید چوہدری کررہے ہیں،درخواست میں موقف لیاگیا کہ چونکہ جسٹس ہائی کورٹ 22-02-2021کو اپنے عہدے سے فارغ ہوجانے چاہیے تھے اور گورنمنٹ کو ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن کرنا چاہیے تھا جو نہ کرکے توہین عدالت سپریم کورٹ کی گئی،کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں تاریخ مدت ملازمت وہی تصور ہوتی ہے جو سروس بک میں درج ہے،لہذا چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خود ہی اپنا عہدہ چھوڑدینا چاہیے کیونکہ ان کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹیا سروس بک اور پے سلپ کے مطابق ان کی مدت ملازمت 22-02-2021کو ختم ہوجاتی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کو کام سے روکا جائے اور رسپانڈٹیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کیاجائے درخواست کل مورخہ24-02-2021کو سماعت کیلئے مقرر۔

Scroll To Top